بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ فریدالدین محمود

جناب مولوی فریدالدین محمود ترجمہ : ہارون بلخی جناب مولوی فریدالدین محمود نے صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ شہر میں مرحوم مولوی محمد عالم صاحب کے دیندار گھرانے میں جنم لیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ملک میں اپنے مرحوم والد اور علمائےکرام سے ، دیگر علوم پاکستان کے کوہاٹ اور مردان کے مدارس میں […]

جناب مولوی فریدالدین محمود

ترجمہ : ہارون بلخی

جناب مولوی فریدالدین محمود نے صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ شہر میں مرحوم مولوی محمد عالم صاحب کے دیندار گھرانے میں جنم لیا۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم ملک میں اپنے مرحوم والد اور علمائےکرام سے ، دیگر علوم پاکستان کے کوہاٹ اور مردان کے مدارس میں حاصل کیں، جب کہ دورہ حدیث عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں 1396ھ میں مکمل کرلیا۔

داؤد خان کے دور اقتدار میں دیار ہجرت میں 1395ھ میں مرحوم مولوی جلال الدین حقانی اور شہید نصراللہ منصور سے واقف اور ان کے رفیق بنے، مجاہدین کی کامیابی کے بعد پکتیکا کے گورنر رہے۔

امارت اسلامیہ کے دوراقتدار میں کابل میں علوم اکیڈمی میں انسانی علوم کے نائب کے عہدے پر فائز رہے۔

ملک پر امریکی جارحیت کے بعد مولوی محمود صاحب تعلیم وتربیت کے شعبے اور  شرعی عدالت کے  قاضی رہے۔

آپ اس وقت مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔