بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ ملا فاضل

جناب ملا محمد فاضل مظلوم ترجمہ : ہارون بلخی ملا محمد فاضل مظلوم 1966ء کو صوبہ روزگان ضلع چارچینہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور دینی علوم ملک  کے اندر مختلف مدارس اور مساجد میں وقت کے مشہور علمائے کرام سے حاصل کی۔ انہوں نے گوانتانا مو عقوبت خانے میں قرآن کریم حفظ کرلیا۔ امارت اسلامیہ […]

جناب ملا محمد فاضل مظلوم

ترجمہ : ہارون بلخی

ملا محمد فاضل مظلوم 1966ء کو صوبہ روزگان ضلع چارچینہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور دینی علوم ملک  کے اندر مختلف مدارس اور مساجد میں وقت کے مشہور علمائے کرام سے حاصل کی۔

انہوں نے گوانتانا مو عقوبت خانے میں قرآن کریم حفظ کرلیا۔

امارت اسلامیہ کے دوراقتدار میں نائب وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف تھے۔ افغانستان پر امریکی جارحیت کے ابتدائی دنوں میں آپ کو  شمال میں قیدی بنانے کے بعد  امریکا کے حوالے کردیا گیا۔آپ کو 11 جنوری 2002ء کو کیوبا گوانتامو عقوبت خانے منتقل کیا گیا، تقریبا 13 سال تک وہاں قید رہے۔ آخرکار یکم جون 2014ء کو امریکی قیدی بوئے برگڈال کے تبادلے میں 4 دیگر قائدین کے ہمراہ رہا اور مملکت قطر میں قیام پذیر ہوئے ۔  ملا محمد فاضل مظلوم 2018ء کو سیاسی دفتر اور امریکا کیساتھ ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے رکن مقرر ہوئے اوربعد میں مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ کی ذمہ داری بھی  سونپ دی گئی۔ موصوف اس وقت امارت اسلامیہ افغانستان کے رہبری شوری، سیاسی دفتر اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہے۔