بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ مولوی عبدالکبیر

جناب مولوی عبدالکبیر ترجمہ : ہارون بلخی صوبہ بغلان ضلع نہرین کے قریہ تنگی تبقان کے علاقے تنگی زدران گاؤں میں 1972ء کو محمد جان کے گھر میں پیدا ہوئے۔ مولوی عبدالکبیر علوم دینیہ سے فارغ التحصیل عالم دین اور قبائلی بااثر رہنما ہیں۔ امارت اسلامیہ کے دوراقتدار میں موصوف نے لوگر اور ننگرہار صوبوں […]

جناب مولوی عبدالکبیر

ترجمہ : ہارون بلخی

صوبہ بغلان ضلع نہرین کے قریہ تنگی تبقان کے علاقے تنگی زدران گاؤں میں 1972ء کو محمد جان کے گھر میں پیدا ہوئے۔

مولوی عبدالکبیر علوم دینیہ سے فارغ التحصیل عالم دین اور قبائلی بااثر رہنما ہیں۔

امارت اسلامیہ کے دوراقتدار میں موصوف نے لوگر اور ننگرہار صوبوں کے گورنر، مشرقی زون کے ڈائریکٹر  اور ریاست الوزراء کے معاشی امور کے نائب کے طور پر خدمات انجام دیں۔

موصوف امارت اسلامیہ کے بااثر قائدین میں  سے ہیں۔ مولوی صاحب 2005 ء کے بعد دو سال تک سیاسی کمیشن کے سربراہ بھی رہے۔

موصوف اس وقت امارت اسلامیہ کے رہبری شوری اور مذاکراتی ٹیم کے رکن،جب کہ کمیشن برائے دعوت و ارشاد کے سربراہ بھی ہیں۔