بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ لطیف منصور

جناب ملا عبداللطیف منصور ترجمہ : ہارون بلخی ملا عبداللطیف منصورالحاج شہید یار محمد کے فرزند 1967ء کو صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے سہاک ہیبت خیل گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ نے پرائمری اور دورہ حدیث تک علم حاصل کی۔ سیاست میں زمانہ طالب عملی سے سرگرم رہے۔ آپ نے سیاسی زندگی کا آغاز تنظیم […]

جناب ملا عبداللطیف منصور

ترجمہ : ہارون بلخی

ملا عبداللطیف منصورالحاج شہید یار محمد کے فرزند 1967ء کو صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے سہاک ہیبت خیل گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ نے پرائمری اور دورہ حدیث تک علم حاصل کی۔ سیاست میں زمانہ طالب عملی سے سرگرم رہے۔ آپ نے سیاسی زندگی کا آغاز تنظیم طلبہ حرکت انقلاب اسلامی افغانستان کی پلیٹ فارم سےدعوت تنظیم کے انچارج سے کیا۔ مجاہدین کی کامیابی کےبعد 1992ء کو جب جہادی قائد نصراللہ منصور شہید ہوئے، تو ان کے جانشین مقرر ہوئے اور صوبہ پکتیا کے گورنر منتخب ہوئے۔

منصورصاحب تحریک اسلامی طالبان کے ابتداء 1994ء میں شامل ہوئے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے۔1994ء میں صوبہ ہلمند کے نائب گورنر، قلیل مدت تک قندہار شہر کے میئر رہے اور 1996ء میں وزیرزراعت مقرر ہوئے۔ ملک پر امریکی جارحیت کے بعد منصور صاحب 2002ء کو رہبری شوری کے رکن اور صوبہ پکتیا کے جہادی مسؤل مقرر ہوئے۔ آپ نے 9 سال تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ آپ ننگرہار اور لوگر صوبوں کے جہادی ذمہ دار بھی رہے۔ 2008ء کو مختصر مدت تک سیاسی کمیشن کے سربراہ بھی رہے۔ مذاکراتی ٹیم اور قطر جانے سے قبل آپ امیرالمؤمنین کے دفتر کے سربراہ  اور اس کے بعد کمیشن برائے زراعت  کے سربراہ تھے۔ فروری2019ء میں آپ امریکا کیساتھ ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے رکن مقرر  ہوئے اور اس وقت رہبری شوری اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔