پکتیکا

بین الاقوامی سطح پر افغان کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا:

بین الاقوامی سطح پر افغان کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا:

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس مولوی احمد اللہ وثیق

کابل(الامارہ ) ڈائریکٹر جنرل اولمپک کمیٹی اینڈ سپورٹس مولوی احمد اللہ وثیق اور ان کے تین رکنی وفد نے کھیلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ پکتیکا کا دورہ کیا۔
انہوں نے مذکورہ صوبے کی سپورٹس اتھارٹی کا دورہ، انتظامی عملے اور فیڈریشنز کے عہدیداروں سے دو الگ الگ ملاقاتوں سمیت کھلاڑیوں کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی۔

نیشنل اولمپک کمیٹی اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مولوی احمد اللہ وثیق نے مذکورہ صوبے کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور فیڈریشنز کے ملازمین سے دو ملاقاتوں میں ان کے مسائل اور مطالبات سنے اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ اس صوبے کے دورے کا مقصد کھلاڑیوں کے موجودہ مسائل کا حل ہی ہے۔
مولوی احمد اللہ وثیق نے کھیلوں کے میدان میں تازہ ترین پیشرفت اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ: فٹ بال، فٹسال اور دیگر کھیلوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی کامیابیاں کسی کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس صوبے کی سپورٹس ڈپارٹمنٹ کو جس حد تک ممکن ہو سہولیات و مواقع فراہم کریں گے اور تباہ شدہ فٹ بال سٹیڈیم کی بحالی ان کی پہلی ترجیح میں شامل ہے ۔
انہوں نے کھیلوں کی سہولیات، موجودہ جمنازیم اور سٹیڈیم کا دورہ کیا اور متعدد کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔
پکتیکا پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کا شاندار استقبال کیا گیا اور کئی کھلاڑیوں نے ان کے سامنے کھیلوں کے بہترین مظاہرے پیش کیے۔