کابل

تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کریں گے۔

تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کریں گے۔

کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے متعدد قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ ہم تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کریں گے۔
نائب وزیر اعظم کے پریس آفس نےخبر میں کہا کہ نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے متعدد تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں تاجروں کے وفد کی جانب سے حاجی جلال اور محمد نعیم زازئی نے سرمایہ کاری اور تاجروں کے لیے فراہم کیے گئے مواقع بروئے کار لانے کے لیے آمادگی ظاہر کی تاکہ وہ سرمایہ کار جو ملک سے باہر ہیں ان کے وطن واپس آنے اور ملک کے اندر کام کرنے کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ افغانستان کی آباد کاری اور معاشی استحکام کا تعلق افغانوں کے اتحاد اور ملک کے اندر سرمایہ کاری سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے پاس افغانستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے مثبت خبریں ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ہمہ جہت تعاون فراہم کرتی ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی طور پر حل کیے جائیں گے۔