کابل

تاپی منصوبے پر بہت جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا: وزارت معدنیات و پیٹرولیم

تاپی منصوبے پر بہت جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا: وزارت معدنیات و پیٹرولیم

 

کابل ( الامارہ ) وزارت معدنیات و پٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ عنقریب ترکمانستان کے تعاون سے ملک میں تاپی منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیں گے۔
وزارت کے حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک وفد جس میں وزارت معدنیات و پیٹرولیم کے حکام بھی شامل تھے، ترکمانستان کی دعوت پر اشک آباد گئے اور وہاں کے حکام سے ملاقات اور منصوبے کے عملی کام کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔