تخار

تخار ، صابن بنانے والی فیکٹری قائم

تخار ، صابن بنانے والی فیکٹری قائم

کابل(الامارہ)
وزارت صنعت و تجارت کے مطابق صوبہ تخار کے صدر مقام تالقان شہر میں 9 ملین افغانی کی لاگت سے صابن بنانے والی فیکٹری قائم کی گئی ہے، جو روزانہ 15000 صابن تیار کرتی ہے ۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبہ تخار، صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر عبدالرحمن غزنوی نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد سے ملکی مصنوعات میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت بھی اس شعبے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے، انہوں نے اس صوبے کے باشندوں سے کہا کہ وہ اپنی گھریلو مصنوعات استعمال کریں۔
واضح رہے مذکورہ فیکٹری مختلف شکلوں میں کپڑے دھونے کا صابن پیش کرتی ہیں۔