تخار وسمنگان، بارہ چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت ہلاکتیں، غنائم

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے تخار اور سمنگان صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے وقت مجاہدین نے صوبہ تخار ضلع ینگی قلعہ کے مرکز اور آس پاس دفاعی چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے تخار اور سمنگان صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے وقت مجاہدین نے صوبہ تخار ضلع ینگی قلعہ کے مرکز اور آس پاس دفاعی چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو صبح تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دس چوکیاں اور جرباشی، خواجہ حافظ اور کلدی نامی وسیع علاقے فتح ہوئیں اور دشمن نے جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی راہ اپنالی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی دفاعی فائرنگ کے دوران تین مجاہدین بھی معمولی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ سمنگان ضلع درہ صوف کے ناقچی کے علاقے میں قائم چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو چوکیاں فتج اور کمانڈر نقیب اللہ ہلاک جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے اور مجاہدین نے مختلف النوع اسلحہ و فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔