ہرات

ترکمانستان کے ایک اعلیٰ تجارتی وفد کا دورہ ہرات

ترکمانستان کے ایک اعلیٰ تجارتی وفد کا دورہ ہرات

 

کابل( بی این اے ) ترکمن تاجروں اور صنعتکاروں کی یونین کے سربراہ نوکر قلي اناقلي اف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے صوبہ ہرات کا دورہ کیا۔

صوبہ ہرات کے صنعت و تجارت کے سربراہ مولوی بشیر محمد سیرت نے باختر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمن وفد سریے کے معاہدے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، پرائیویٹ سیکٹر سے ملاقاتیں، افغانستان کے تجارتی علاقوں کے دورے اور افغانستان سے ترکمانستان کو تعمیراتی سامان بالخصوص ماربل کی برآمد کے حوالے سے افغانستان کی تجاویز پر تبادلہ خیال کے لیے ہرات آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق؛ وفد ہرات کی ماربل فیکٹری کا بھی دورہ کرے گا اور دونوں ممالک اس صوبے سے ترکمانستان کو ماربل برآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ترکمانستان کے دورے کے دوران امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ترکمانستان میں افغانستان کی برآمدات کے لیے راہ ہموار کی اور وہاں افغان مصنوعات کی نمائش کا انعقاد بھی کیا۔