کابل

ترکی مشکل حالات میں افغانوں کے ساتھ کھڑا ہونا اپنا فرض سمجھتا ہے: ترک سفیر

ترکی مشکل حالات میں افغانوں کے ساتھ کھڑا ہونا اپنا فرض سمجھتا ہے: ترک سفیر

 

کابل ( بی این اے ) وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے ترکی کے نئے سفیر برائے افغانستان جانک اونال اور وفد نے تعارفی ملاقات کی۔

ملاقات میں خلیفہ سراج الدین حقانی نے ترکی کے نئے سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے معاملات میں کامیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ترکی کے تعلقات تاریخ میں دوستانہ اور برادرانہ رہے ہیں۔ دونوں مسلمان قومیں مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہی ہیں ۔
حقانی صاحب نے کہا کہ یہ وقت پوری امت مسلمہ کے اتحاد کا ہے۔ اس سے ہی ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

دریں اثناء ترکی کے سفیر نے ملاقات میں کہا: کہ دونوں ممالک کی ایسی مشرک قدریں ہیں جن سے مضبوط تعلقات کی بنیاد پڑتی ہے۔

انہوں نے ان تعلقات کے فروغ کو اپنا فرض اور مشن قرار دیا اور کہا کہ ترکی مشکل حالات میں افغانوں کے ساتھ کھڑا ہونا اپنا فرض سمجھتا ہے۔
انہوں نے ملک کی مجموعی سلامتی کو مضبوط بنانے میں امارت اسلامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی امداد لیے ترکی کی آٹھویں ٹرین بہت جلد افغانستان پہنچ جائے گی۔ اس کے پہنچنے پر افغانستان میں بہت سے متاثرین کو انسانی امداد ملے گی۔