جنگی جرائم اپریل 2014

تحریر: سیدسعید یکم اپریل2014ء کوصوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے چارنہتے شہریوں کوشہیداورزخمی کردیااورکئی کوتشددکانشانہ بنایا۔ 2اپریل کوصوبہ زابل کے ضلع شاجوئی میں افغان فورسزنے بڑی تعدادمیں دکانداروں کوتشددکانشانہ بنایااورپانچ کوحراست میں لیا۔ 4اپریل کوصوبہ کاپیساکے دارالحکومت کے قریب شوخی کے مقام پرحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے گھرگھرکی تلاشی کے […]

تحریر: سیدسعید

یکم اپریل2014ء کوصوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے چارنہتے شہریوں کوشہیداورزخمی کردیااورکئی کوتشددکانشانہ بنایا۔

2اپریل کوصوبہ زابل کے ضلع شاجوئی میں افغان فورسزنے بڑی تعدادمیں دکانداروں کوتشددکانشانہ بنایااورپانچ کوحراست میں لیا۔

4اپریل کوصوبہ کاپیساکے دارالحکومت کے قریب شوخی کے مقام پرحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے گھرگھرکی تلاشی کے دوران بارہ افرادکوحراست میں لیا۔

4اپریل کوقندہارضلع پنجوائی کے علاقے مشان سیدان گاوں میں حکومتی حامی ملیشیا[اربکی ملیشیا]کے اہلکاروں نے فیض اللہ آغانامی شخص کوتشددکانشانہ بناکرشہیدکردیا۔

5اپریل کوصوبہ سمنگان ضلع حضرت سلطان کے کوکجرعلاقے میں افغان اہلکاروں نے تلاشی لینے کے دوران دوافرادکوگرفتارکرلیا۔

7اپریل کوصوبہ غزنی ضلع گیروکے جاوکوگاوں میں قابض افواج نے ایک شخص کوگرفتارکرلیا۔

7اپریل کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے علاقے گرانی میں افغان فورسزکے توپ کے حملے میں ایک خاتون شہیداورایک شخص زخمی ہوا۔

8اپریل کوصوبہ نیمروزضلع دلارام کے بازارمیں افغان اہلکاروں نے 303نمبرکوچ پراندھادھندفائرنگ کرکے ایک مسافرکوشہیداوردوکوزخمی کردیا۔

8اپریل کوصوبہ ہلمندضلع نوزادکے انگرک کاریزکے علاقے میں افغان اہلکاروں کی فائرنگ سے دونمازی شہیداوردوزخمی ہوئے۔

9اپریل کوقابض افواج نے صوبہ بلخ ضلع شولگرہ کے بودنہ قلعہ پرچھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لینے کے دوران تین افرادکوحراست میں لیا۔

10اپریل کوقندہارضلع میوندکے علاقے سرہ بغل میں قابض افواج کے فضائی حملے میں تین افرادشہیدہوئے۔

11اپریل کوقابض افواج نے صوبہ ہلمندضلع نادعلی کے باری گل بازارمیں ایک گھرپرچھاپہ مارکرایک شخص کوحراست میں لیا۔

12 اپریل کوافغان اہلکاروں نے صوبہ لوگرضلع چرخ کے علاقے کلاہ نومیں چھاپے کے دوران شہروں کوبھاری مالی نقصان پہنچایااورچارافرادکوحراست میں لیاپھران قیدیوں پربہیمانہ طریقے سے تشددکیاگیاجن میں ایک احمدنامی شخص شہیدہوا۔

12 اپریل کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے علاقے دوشتان کاریزمیں قابض افواج نے چھاپے کے دوران تین افرادکوحراست میں لیا۔

14 اپریل کوصوبہ زابل کے ضلع شملزومیں افغان اہلکاروں نے دوافرادکوشہیدکردیا۔

14 اپریل کوکابل کے ضلع سروبی کے سپیرکونڈی کے مقام پرافغان اہلکاروں نے چھاپے کے دوران ایک شخص کوشہیدکردیااورتلاشی کے دوران گھروں سے نقدرقم اوردیگرسامان بھی چوری کرلیا۔

15 اپریل کوقابض افواج نے ایک حملے میں خوست کے ضلع نادرشاہ کوٹ کے زنی خیل میرگوڑی علاقے میں دوبچوں اورایک خاتون کوشہیدکردیا،اس واقعے کی تصدیق خوست کے گورنرکے ترجمان [مبارززدران]نے بھی کی۔

16 اپریل کوصوبہ پکتیاضلع گردے چیڑی کے خاخیل علاقے میں قابض افواج نے چھاپے کے دوران ایک خاتون اورایک شخص کوشہیدکردیا۔

17 اپریل کوقابض افواج نے صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے تنگی درہ کے لاچی خیل گاوں پرچھاپہ مارا،گھرگھر تلاشی لینے دوران مکینوں کوبھاری مالی نقصان پہنچایااورایک شخص کوحراست میں لیا۔

19 اپریل کوقندوزضلع علی آبادکے دریم لالامیدان علاقے میں کمانڈرارباب خوشحال کے اہلکاروں نے محمدشفا نامی شخص کوشہیدکردیا۔

21 اپریل کوصوبہ فاریاب ضلع پشتون کوٹ کے زغن،قلعہ نیازبیک اوراق درہ محلوں میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے مکینوں کوبھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا،عینی شاہدین کے مطابق اربکی ملیشیاکے اہلکاروں نے اپنے ہلاک ہونے والے کمانڈرعطامحمدکے انتقام کی غرض سے 16 شہریوں[مفتی محمدآصف اورمولوی اسداللہ سمیت چارطالب علم اوردس بچے،خواتین اوربوڑھے]کوشہیدکردیانیزانہوں نے چالیس مکینوں کے گھروں کولوٹنے کے بعدانہیں آگ لگاکرنذرآتش کردیاگیا۔

21 اپریل کومیدان وردگ ضلع چک کے قلعہ بابامیں افغان اہلکاروں نے ایک شخص کوشہیدکردیا۔

21 اپریل کوقابض افواج نے صوبہ لوگرکے صوبائی دارالحکومت کے مضافات میں چھاپے کے دوران مسجدکے پیش امام مولوی جلیل احمدکوشہیدکردیاجبکہ ایک مقتدی کوحراست میں لیا،انہوں نے تلاشی کے دوران لوگوں کوتشددکانشانہ بنایااورانہیں مالی نقصان بھی پہنچایا۔

21 اپریل کوقابض افواج نے صوبہ لوگرضلع برکی برک کے دلاورقلعہ میں ایک شخص کوشہیداورایک کوزخمی کردیا۔

22 اپریل کوقابض افواج نے صوبہ لوگرکے دارالحکومت پل عالم کے قریب چھاپے کے دوران ایک طالب علم کوشہیداورایک کوگرفتارکرلیا۔

23 اپریل کوصوبہ نورستان ضلع کامدیش کے کامدیش گاون میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں کی جانب سے نصب کیاگیابم دھماکے میں ایک خاتون شہیداورایک شخص زخمی ہوا۔

24 اپریل کوصوبہ ہلمندضلع موسی قلعہ کے کنجک کے مقام پرقابض افواج کے ڈرون حملے میں ایک شخص حاجی فیض اللہ شہیدہوا۔

27 اپریل کوقابض افواج نے صوبہ پکتیاضلع زرمت کے چھارقلعہ میں چھاپے کے دوران ایک شخص کوشہیداورایک کوزخمی کردیا۔

28 اپریل کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے مجیدچوک کے علاقے میں افغان اہلکاروں کے حملے میں دوبچے شہیداوردوزخمی ہوئے۔

29 اپریل کوقابض افواج نے صوبہ کاپیساضلع نجراب کے افغانیہ علاقے میں فیض محمدنامی شخص کے گھرپرفضائیہ حملہ کیاجس کے نتیجے میں پانچ خواتین زخمی اورایک تین سالہ بچہ شہیدہوا۔

29 اپریل کوصوبہ غورضلع تیورہ کے سرتای اودہ تای علاقوں میں افغان اہلکاروں نے ڈاکٹرابراہیم کی سربراہی میں تین افرادکوشہیدکردیا،5افرادزخمی اورکئی کوگرفتارکرلیاگیا۔

29 اپریل کوصوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے اندراعلاقے میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے دوافرادکوطالبان کے ساتھ تعلق کے شبہ میں شہیدکردیا،پھرجب ان کے رشتہ داران کی لاشیں اٹھاکرلے جارہے تھے توراستے میں اربکی اہلکاروں نے پھران پرفائرنگ کرکے مزیددوافرادکوشہیدکردیا۔

اقتباستات [ بی بی سی ریڈیو،آزادی ریڈیو= افغان اسلامک نیوزایجنسی،پژواک،خبریال،لراوبر،نن ٹکی ایشیااوربینواویب سائٹس]