جنگی جرائم اگست 2013

تحریر : سیدسعید 4اگست2013کوقابض فوجیوں نے صوبہ میدان وردگ کے کہنہ خمارعلاقے میں چھاپے کے دوران گھرگھرکی تلاشی لی،لوگوں پرتشددکیااورجاتے ہوئے اپنے ساتھ قیمتی زیورات اورنقدرقم بھی لے اڑے۔ 5اگست کوصوبہ قندوزکے ضلع امام صاحب کے زنگ کپرک علاقے میں اتحادی افواج نے مقامی آبادی پرچھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی کے دوران مکینوں کوبھاری مالی نقصان پہنچایااور18افرادکوحراست […]

تحریر : سیدسعید

4اگست2013کوقابض فوجیوں نے صوبہ میدان وردگ کے کہنہ خمارعلاقے میں چھاپے کے دوران گھرگھرکی تلاشی لی،لوگوں پرتشددکیااورجاتے ہوئے اپنے ساتھ قیمتی زیورات اورنقدرقم بھی لے اڑے۔

5اگست کوصوبہ قندوزکے ضلع امام صاحب کے زنگ کپرک علاقے میں اتحادی افواج نے مقامی آبادی پرچھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی کے دوران مکینوں کوبھاری مالی نقصان پہنچایااور18افرادکوحراست میں لے کراپنے ساتھ لے گئے۔

7اگست کوصوبہ زابل ضلع شینکی کے صدوخان گاؤں  میں مقامی ظالم کمانڈرشیرمحمدکے بیٹے نیک محمدنے گاؤں  کے ایک غریب شخص محمدکواپنے گھرمیں خواتین کے سامنے شہیدکردیا۔

7اگست کوقابض فوجیوں نے صوبہ بغلان ضلع برکہ کے تنگی مرچ علاقے میں چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لینے کے دوران تین بے گناہ شہری گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

7اگست کوجارحیت پسندفوجیوں نے صوبہ ننگرہارضلع چپرہارکے دولت زی علاقے میں رات کوچھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی،چارافرادکوحراست میں لیاجبکہ جاتے ہوئے گھروں سے نقدی اورقیمتی زیوارت بھی چوری کرکے لے گئے۔

10اگست کوافغان فورسزنے کابل کے ضلع سبزکے اخپلندی گاؤں  کاپیش امام سمیت تین افرادکوگرفتارکیا۔

12اگست کوذرائع ابلاغ نے خبرشائع کی کہ :صوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے کنج آبادعلاقے میں قومی لشکرکے اہلکاروں اورپولیس نے طالبان سے جھڑپ کے بعدلوگوں کوتشددکانشانہ بنایا،جس سے ایک عورت شہید،چارخواتین اورپانچ بچے زخمی ہوئے۔

15اگست کوقابض وحشی افواج نے صوبہ غزنی ضلع واغظ کے خندقی گاؤں  پرچھاپہ مارا،متعددگھروں کے دروازے بموں سے اڑادیئے،مکینوں کی ایک بڑی تعدادکوزودکوب کرنے کے بعدگرفتارکرلیا۔

16اگست کوصوبہ پروان ضلع کوہ صافی کے ڈنڈرگاؤں  میں قابض فوجیوں نے چھاپے کے دوران تین افرادکوحراست میں لیا۔

17اگست کوصوبہ روزگان کے ضلع روزگان کے شہرمیں شہریوں نے مشہورظالم کمانڈر[حکیم شجاعی]کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین روزقبل کوچک گاؤں  میں کمانڈرشجاعی کی قیادت میں قومی لشکرکے اہلکاروں نے ایک معصوم بچی سمیت دوافرادکوبے دردی سے شہیدکیا،پچاس سے زائدافرادکوزودکوب کرکے بدترین تشددکانشانہ بنایاگیا،گھروں سے قیمتی چیزیں چھین لیں،باغات اورفصلوں کوتباہ کردیا،درختوں کواکھاڑدیا،اسی طرح شجاعی اہلکاروں نے عشری گاؤں  میں بھی لوگوں پرتشددکیا،گھروں سے چوری بھی کی گئی،دکانوں کوآگ لگاکرنذرآتش کردیاگیا۔

18اگست کوصوبہ زابل ضلع سیوری کے پتلاخیل گاؤں  میں قومی لشکرکے اہلکاروں نے محلے کے پیش امام کوبیلچے سے مارمارکرشہیدکردیا۔

19اگست کوقابض فوجیوں نے صوبہ بغلان ضلع پلخمری کے ڈنڈغوری کےعلاقے احمدزئی گاؤں  میں گھرگھرکی تلاشی لی،قیمتی چیزیں چھین لی گئیں اورجاتے ہوئے 15افرادکوحراست میں لیا۔

19اگست کوصوبہ زابل کے ضلع شاجوئی کے مختلف گاؤں  غرہ لودین،گوڈی،سریزی،خواجک،پاسنی اورایخاف میں قابض اورافغان فوجیوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعددافرادکوبدترین تشددکانشانہ بنایا۔

20اگست کوقابض فوجیوں نے صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے اونخی علاقے میں چھاپے کے دوران ایک شخص[عبداللہ] کوشہیدکردیااسی طرح حکیم خیل علاقے میں بھی چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لینے کے دوران مختلف چیزیں چھین لی گئیں اورایک شخص[عبدالوہاب]کوزودکوب کرکے شدیدزخمی کیا۔

21اگست کوقابض فوجیوں نے قندہارکے ضلع میوندکے کلاشامیرعلاقے میں حاجی عبدالخالق کے گھرپرچھاپے کے دوران پانچ افرادکوحراست میں لیا۔

22اگست کوقابض فوجیوں نے صوبہ زابل ضلع شاجوئی کے جعفرگاؤں  میں ایک دینی مدرسے پرچھاپہ مارا،وہاں موجودایک معصوم طالب علم کوپہلے کتے سے کاٹا،پھربے دردی سے شہیدکردیا۔

23 اگست کوصوبہ غورکے ضلع دولینہ میں قومی لشکرکے اہلکاروں نے تین روزمسلسل آپریشن کے دوران 150خاندانوں کوعلاقے سے نکال کران کے گھروں کولوٹ لیا،600گائیں،700بکریاں اور60موٹرسائیکلیں چھین لیں اور12دکانوں کولوٹنے کے بعدنذرآتش کردیا۔

24اگست کوقندہارکے ضلع پنجوائی کے زنگاوات میں قومی لشکرکے اہلکاروں نے پیش امام کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام لے گیااورچنددن بعداس کی تشددزدہ لاش کسی ویرانے سے ملی۔

25اگست کوقابض فوجیوں نے صوبہ لوگرکے ضلع برکی برک کے کال وچ علاقے میں چھاپے کے دوران دوافرادکوحراست میں لیا۔

26اگست کوصوبہ لوگرضلع برکی برک کے کوتیخیل علاقے میں قابض فوجیوں نے چھاپے کے دوران 58سالہ بوڑھے [رسول داد]کوشہیدکردیا۔

26اگست کوصوبہ غزنی ضلع دایک کے سنگرگاؤں  میں قومی لشکرکے اہلکاروں نے ایک شخص[محمدغنی]کوبے دردی سے شہیدکردیا۔

26اگست کوقندہارضلع خان آبادکے مرکزمیں قومی لشکرکے کمانڈرعمرنے ایک شہری کوشہیدکردیا۔

27اگست کوقندہارکے ضلع غورک کے دویشتان گاؤں  میں قابض فوجیوں نے آپریشن کے نام پرمکینوں کی ایک بڑی تعدادکوتشددکانشانہ بنایااورجاتے ہوئے پانچ افرادکوحراست میں لیا۔

27اگست کوجلال آبادکے شہرخالص بابافامیلیومیں قابض فوجیوں نے حاجی داودکے گھرپرچھاپہ مارا،کوئی چیزبرآمدنہیں ہوئی اس کے باوجودانہوں نے حاجی داؤداوراس کے دوبیٹوں عتیق اللہ اوراکرام اللہ کوگرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

28اگست کوقابض فوجیوں نے صوبہ ہلمندضلع نوزادکے اورموزکاریزمیں چھاپے کے دوران ایک شہری کوشہیدکیا۔

29اگست کوقابض فوجیوں نے صوبہ پکتیاضلع سیدکریم کے عثمان خیل علاقے میں شہریوں کے گھروں پرچھاپہ مارااورپھراس پربمباری کی جس کے نتیجے میں تین افراد[معروف دینی عالم مولوی خلیل،اس کا بھائی اوررشتہ دار]شہیدہوئے۔

اقتباسات:  [بي بي سي رڈیو،آزادی رڈیو = ،افغان اسلامک نیوزایجنسی ،پژواک ،روهي ،لراوبر ،نن ټکی اسیااوربینواویب سائٹس]