جنگی جرائم جولائی2014

تحریر: سیدسعید 2جولائی 2014ء کوصوبہ پکتیکاکے صوبائی دارالحکومت شرنی کے قریب حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے تین ڈاکٹروں کوتشددکانشانہ بناکرشہیدکردیا۔ 5جولائی کوصوبہ ہلمندضلع گرشک کے علاقے سیدان گاوں کے قریب قندہار،ہرات قومی شاہراہ پرافغان فورسزکی فائرنگ سے دوبچے زخمی ہوئے۔ 5جولائی کوصوبہ ننگرہارکے علاقے نازیان کے سپینہ ژی بازارمیں افغان اہلکاروں کی فائرنگ سے تین […]

تحریر: سیدسعید

2جولائی 2014ء کوصوبہ پکتیکاکے صوبائی دارالحکومت شرنی کے قریب حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے تین ڈاکٹروں کوتشددکانشانہ بناکرشہیدکردیا۔

5جولائی کوصوبہ ہلمندضلع گرشک کے علاقے سیدان گاوں کے قریب قندہار،ہرات قومی شاہراہ پرافغان فورسزکی فائرنگ سے دوبچے زخمی ہوئے۔

5جولائی کوصوبہ ننگرہارکے علاقے نازیان کے سپینہ ژی بازارمیں افغان اہلکاروں کی فائرنگ سے تین شہری زخمی ہوئے۔

7جولائی کوصوبہ قندوزکے ضلع علی آبادکے لالہ میدان کے مقام پرحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک گھرپرراکٹ فائرکیاجس کے نتیجے میں 5بچے شہیداورتین خواتین سمیت چارافرادزخمی ہوئے۔

8جولائی کوقابض افواج نے صوبہ قندوزضلع خان آبادکے علاقے ایشان ٹوپ میں سرچ آپریشن کے دوران چارافرادکوشہیدکردیا۔

8جولائی کوصوبہ روزگان ضلع چوری کے علاقے کونج میں پولیس نے معمولی تکرارپرایک شخص کوشہیدکردیا۔

8جولائی کوصوبہ میدان وردگ کے ضلع جلگہ میں پولیس نے سکول پرنسپل[محمدایوب باشندہ احمدخیل گاوں]کوشہیدکردیا۔

9جولائی کوصوبہ لوگرکے پل علم شہرکے قریب کجی گاوں میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے دوبچوں کوشہیدکردیا۔

10جولائی کوقابض افواج نے صوبہ قندوزضلع دشت ارچی کے حاجی نعیم گاوں میں چھاپہ مارکرچارافرادکوحراست میں لیا۔

11جولائی  کوصوبہ ننگرہارکے ضلع پچیراگام کے بازارمیں اربکی ملیشیاکے اہلکاروں نے دو دکانداروں کوشہیدکردیا۔

13جولائی کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے ساروان قلعہ شہزادی اوربرگزوکے مقامات پرقابض اورافغان اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرنے کے دوران 8نہتے شہریوں کوشہیداورچارکوزخمی کردیا۔

13جولائی کوصوبہ فاریاب ضلع دولت آبادکے علاقے شوردریامیں قبائلی رہنماحاجی گل کوپولیس نے شہرسے باہررکشہ سے اتارکرشہیدکردیا۔

14جولائی کوقندہارضلع میوندکے علاقہ سرہ بغل میں قابض افواج کے فضائی حملے میں دوخواتین شہیدجبکہ تین افرادزخمی ہوئے۔

14جولائی کوصوبہ غزنی ضلع شلگرمیں حیات گاوں پرقابض افواج نے چھاپہ مارنے کے دوران دوافرادکوحراست میں لیا۔

15جولائی کوقندوزضلع خان آبادکے عوام نے شکایت کی کہ اربکی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک خاندان کے دوافرادکوشہیدکیاجبکہ چارافرادکوحراست میں لیا،حکومتی نمائندوں نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ خان آباد،دشت ارچی اورامام صاحب کے اضلاع میں اس طرح کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے۔

16جولائی کوقندوزضلع دشت ارچی کے علاقے کوکچہ میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوشہیدجبکہ چاربچوں کوزخمی کیا۔

17جولائی کوقابض افواج نے صوبہ غزنی ضلع واغظ کے علاقے ہفت اسیامیں چھاپہ مارا،گھرگھرتلاشی لینے کے دوران گھروں کے دروازوں کوبموں سے اڑایا،لوگوں کومالی نقصان پہنچایااورتین افرادکوحراست میں لیا۔

18جولائی کوصوبہ پروان ضلع کوہ صافی کے علاقے پیتاومیں قابض افواج نے بمباری کرکے شین گل نامی ایک شخص کوشہیدکردیا۔

19جولائی کوصوبہ تخارکے ضلع دستاق میں جاسوسی ادارے کے اہلکاروں اورپولیس نے ساٹھ بکریاں چوری کرکے ضلع ینگی فرارہوگئے،حکومتی حکام نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بکریوں کوواپس کرنے کااعلان کیا۔

20جولائی کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے کنگ ماندہ میں طالبان سے جھڑپ کے بعدقابض افواج اورافغان فورسزکی مشترکہ کارروائی میں 8شہری شہیدہوگئے۔

21جولائی کوصوبہ غزنی ضلع شلگرکے چہارخانہ گاوں میں قابض افواج نے تلاشی لینے کے دوران ایک شخص کوشہیدکیا۔

23جولائی کوصوبہ ہلمندکے ضلع سنگین میں پیچ فوجی مرکزسے افغان فورسزنے راکٹ فائرکیاجوایک گھرمیں گراجس کے نتیجے میں ایک بچہ شہیدجبکہ چاربچے زخمی ہوئے۔

24جولائی کوصوبہ بدخشان کے ضلع راغستان اربکی ملیشیاکے کمانڈرمدیرحیات نے 5افرادکوشہید،دس کوزخمی کردیا۔

24جولائی کوصوبہ غزنی ضلع واغظ کے خزرگوڈلوگاوں پرقابض افواج نے چھاپہ مارا،گھرگھرتلاشی لینے کے دوران دوافرادکوحراست میں لیا۔

25جولائی کوصوبہ زابل ضلع شاجوی کے علاقے باہ خیل میں پولیس نے ایک معمرشخص[جانان اکا]کومسجدمیں شہیدکردیا۔

26جولائی کوصوبہ کاپیساضلع تگاب کے علاقے شینکی میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک شخص[جنت گل]جوایک درخت کے نیچے سورہاتھاکوشہیدکردیااوران کی جیب سے ساٹھ ہزارافغانی رقم چوری کرکے فرارہوگئے۔

27جولائی کوصوبہ ہلمندضلع گرشک کے سیدان گاوں پرافغان فورسزنے حملہ کرکے دوبچوں کوشہیداورایک کوزخمی کیا۔

28جولائی کوصوبہ ہلمندضلع مارجہ کے تریخ ناورامیربلندگاوں میں پولیس نے چارسالہ معصوم بچہ شہیدکردیا۔

30جولائی کوصوبہ ننگرہارضلع لعلپورکے چوک علاقہ میں پولیس نے ایک مسافرگاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہیداورتین زخمی ہوگئے۔

30جولائی کوقندہارضلع ژڑی کے حوض مددعلاقے میں افغان فورسزنے اپنی چوکی کے سامنے چھ افرادجوعیدکی مبارکبادکے لئے کہیں جارہے تھے ابدی نیندسلادیئے۔

30جولائی کوصوبہ زابل ضلع شاجوی کے بازارکے قریب خان گاوں میں افغان فورسزکے راکٹ حملہ میں ایک شخص شہیداورایک زخمی ہوا۔

31جولائی کوقندہارضلع شاولیکوٹ کے علاقے مقرمیں قابض افواج نے ایک بستی پرفضائی حملہ کرکے 9افرادکوشہیدکردیا۔

31جولائی کوصوبہ فاریاب ضلع المارکے علاقے جلگلدی میں افغان فورسزنے راکٹ فائرکیاجس کے نتیجے میں ایک شخص شہیداوردوزخمی ہوئے۔

اقتباسات:[بی بی سی،آزادی ریڈیو=افغان اسلامک نیوزایجنسی=پژواک،خبریال،لراوبر،نن ٹکی ایشیااوربینواویب سائٹس]