جنگی جرائم جون2013

تحریر:سیدسعید یکم جون 2013ء کوقابض فوجیوں نے صوبہ روزگان ضلع چارچینوکے لنگرعلاقے میں چھاپے کے دوران ایک شخص کوشہیدکردیا۔ 4جون کوصوبہ میدان وردگ میں مقامی لوگوں نے اتحادی فوجیوں کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی،ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیارکی اورمشتعل مظاہرین نے کابل،قندہارکی قومی شاہراہ […]

تحریر:سیدسعید

یکم جون 2013ء کوقابض فوجیوں نے صوبہ روزگان ضلع چارچینوکے لنگرعلاقے میں چھاپے کے دوران ایک شخص کوشہیدکردیا۔

4جون کوصوبہ میدان وردگ میں مقامی لوگوں نے اتحادی فوجیوں کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی،ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیارکی اورمشتعل مظاہرین نے کابل،قندہارکی قومی شاہراہ بلاک کردی۔یہ مظاہرہ اس وقت کیاگیاجب ضلع نرخ میں اتحادی افواج کے اڈے سے800میٹرکے فاصلے پر17شہریوں)جنہیں چندروزقبل اتحادیوں نے چھاپے کے دوران گرفتارکیاتھا( کی لاشیں ملیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ قاتل فوجیوں کوان کے حوالہ کیاجائے یاقرارواقعی سزادی جائے،اس دوران افغان آرمی نے پرامن مظاہرے پراندھادھندفائرنگ کی جس سے دوافرادشہیداورتین زخمی ہوئے،جس پرمشتعل مظاہرین اورفورسزمیں شدیدجھڑپیں ہوئیں۔گورنرکے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے دوافرادکی شہادت کی تصدیق کی اورکہاکہ یہاں سے 6شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ضلع نرخ میں وہ مقامات جہاں اتحادی فوجیوں کے اڈے تھے اوراب خالی کرچکے ہیں وہاں پرمقامی لوگوں نے زمین کھودناشروع کردی تاکہ وہ لاپتہ اورگرفتارافراد کے جسدخاکی ڈھونڈیں۔جب سے ان17افرادکی لاشیں ملی ہیں تب لاپتہ افراد کے اہل خانہ میں شدیداضطراب پایاجاتاہے کہ ان کے پیاروں کی لاشیں کہاں مل جائیں گی۔

4جون کوصوبہ ہرات کے ضلع شینڈنڈکے شوزکی کے علاقے میں افغان آرمی نے ایک بوڑھے شخص کوشہیدکردیا۔

5جون کوقابض فوجیوں نے صوبہ روزگان ضلع چھارچینوکے خودعلاقے میں رات کےچھاپے کے دوران دومعمرسمیت پانچ افرادکوشہیدکردیا۔

6جون کومیڈیانے صوبہ کونڑکے گورنرکی خبرشائع کی جس میں کہاگیاتھاکہ ضلع مانوگی میں قابض فوجیوں نے بمباری کی جس میں تین افرادشہیداوردوخواتین سمیت 6افرادزخمی ہوئے،گورنروحیدی کے مطابق بمباری کے وقت علاقے میں طالبان بھی موجودنہیں تھے اوراس بمباری میں عام شہری نشانہ بنے۔

8جون کوقابض فوجیوں نے صوبہ بلخ ضلع شولگری کے جرسیدعلاقے میں چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی،اسی دوران ایک شخص کوشہیداورایک کوحراست میں لیا،مقامی لوگوں نے بتایاکہ تلاشی کے دوران لوگوں کومالی نقصان بھی پہنچایاگیا۔

8جون کوصوبہ ننگرہارضلع چپرہارکے کنڈی باغ گاوں میں اتحادی فوجیوں نے تین افرادکوگرفتارکرلیا۔

9جون کوصوبہ بدخشان ضلع وردوج کے غچان علاقے میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں دوبچے شہیدہوئے جبکہ لوگوں کومالی نقصان بھی پہنچایا،اس واقعے کی تصدیق گورنرکے ترجمان نے بھی کی۔

10جون کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے گرانی گاوں میں افغان فورسزکی فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوئے۔

12جون کوقابض افواج کے فضائی حملے میں صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے پٹان خیل علاقے میں چارافرادشہیداورایک طالب علم زخمی ہوا۔

15جون کوصوبہ فراہ کے علاقے شمالکاہ میں افغان خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے 65سالہ شخص”جلات خان اورمحلے کےامام کوحراست میں لیا۔

15جون کوصوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے پٹان خیل علاقے میں قابض فوجیوں نے حاجی ببرک کے گھرپرچھاپہ مارا،بھاری مالی نقصان پہنچایااورتین طلبہ کوحراست میں لیا۔

15جون کوصوبہ بدخشان کے ضلع وردوج میں افغان فورسزنے مقامی لوگوں کواپنے گھروں سے زبردستی نکال کروہاں اپنے مورچے قائم کئے۔

17جون کوقابض فوجیوں نےصوبہ میدان وردگ ضلع نرخ کے علاقے چین زایومیں چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی۔لوگوں کومالی نقصان پہنچایااورتین افرادکوگرفتارکیا۔

17جون کوصوبہ روزگان کے ترینکوٹ میں قابض فوجیوں نے چھاپے کے دوران ایک شخص کوشہیداورچارافرادکوزخمی کردیا۔

17جون کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے علاقے گرانی میں افغان فورسزکے حملے میں ایک عورت اورایک لڑکی شہیداورایک لڑکی زخمی ہوئی۔

19جون کوصوبہ لوگرضلع برکی برک کے علاقے توکل قلعہ میں جاسوسی طیارے کے مزائل حملے میں تین افرادشہیدہوگئے۔

21جون کوصوبہ ہلمندضلع گریشک کے علاقے حیدرآبادمیں قابض فوجیوں نے چھاپے کے دوران 85سالہ ضعیف العمرشخص سمیت پانچ افرادکوگرفتارکرلیا۔

22جون کوصوبہ نیمروزضلع دلارام کے بازارمیں افغان فورسزکی فائرنگ سے  ایک مرداورایک عورت شہیدہوئے۔

22جون کوصوبہ ننگرہارکے ایک قومی سربراہ نے میڈیاکوبتایاکہ قومی لشکرکے اہلکاروں نے ان کے اہلخانہ کاایک شخص شہیدکردیا،ان کاکہناتھاکہ قومی لشکرکے اہلکارجرائم پیشہ عناصرکاٹولہ ہے،ان کے مطابق صوبائی گورنرگل آغاشیرزئی ان ہی کے ذریعے آبادقوموں کے درمیان نفرت اورتعصب پیداکرنے کی کوشش کررہاہے۔

25جون کوصوبہ میدان وردگ ضلع نرخ کے علاقے شہاب الدین میں قابض فوجیوں نے چھاپے کے دوران تین افرادکوحراست میں لیا۔

29جون کوقابض فوجیوں نے صوبہ میدان وردگ ضلع نرخ کے علاقے سرکی میں دوافرادکوگرفتاراورایک مہمان کوشہیدکردیا۔

اقتباسات

[بی،بی،سی اورآزادی ریڈیو+افغان اسلامک نیوزایجنسی+پیژواک،بینوا،لراوبر،روھی اورنن ٹکی ایشیاویب سائٹس]