جنگی جرائم جون2014

تحریر: سیدسعید یکم جون2014ء کوافغان فورسزنے صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے عزیزقلعہ میں ایک معصوم بچہ کوشہیدکردیا۔ 2جون کوامریکی اورافغان فورسزنے حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں کے تعاون سے صوبہ غزنی ضلع شلگرکے علاقے علی زئی میں مدرسہ پرچھاپہ مارااورتین طالب علموں کوحراست میں لیکرتشددکانشانہ بنانے کے بعدشہیدکردیاگیا۔ 2جون کوقابض افواج نے صوبہ ہلمندکے ضلع […]

تحریر: سیدسعید

یکم جون2014ء کوافغان فورسزنے صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے عزیزقلعہ میں ایک معصوم بچہ کوشہیدکردیا۔

2جون کوامریکی اورافغان فورسزنے حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں کے تعاون سے صوبہ غزنی ضلع شلگرکے علاقے علی زئی میں مدرسہ پرچھاپہ مارااورتین طالب علموں کوحراست میں لیکرتشددکانشانہ بنانے کے بعدشہیدکردیاگیا۔

2جون کوقابض افواج نے صوبہ ہلمندکے ضلع نادعلی میں فائرنگ کرکے چارشہریوں کوشہیداور2کوزخمی کردیا۔

4جون کوصوبہ زابل کے ضلع شاجوی کے بازارمیں افغان فوج نے ایک شہری کوشہیدکیا۔

5جون کوصوبہ بغلان کے ضلع بغلان کے علاقے ذکرخیل میں افغان سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوشہیداوردوبچوں کوزخمی کردیا۔

5جون کوصوبہ پکتیکاضلع یوسف خیل کےعلاقے خربین میں اتحادی افواج کے فضائِی حملے میں ایک شخص شہیدہوا۔

8جون کوقابض افواج نے ننگرہارضلع خوگیانوکے علاقے وزیرمیں رات کے وقت چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی اوردوافرادکوحراست میں لیااورمکینوں کومالی نقصان پہنچایا۔

12جون کوافغان اہلکاروں نے صوبہ کاپیساکے مرکزی علاقے نوآبادمیں چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی،سات افرادکوحراست میں لیااورشہریوں کومالی نقصان پہنچایا۔

13جون کوصوبہ زابل ضلع سیوری کے علاقے عمرزی میں افغان اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص اورایک بچہ کوزخمی کیا۔

13جون کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے علاقے گنج آبادمیں افغان سیکورٹی فورسزنے فائرنگ کرکے سترسالہ بزرگ شخص شہنوازکوشہیدکیا۔

14جون کوصوبہ فراہ ضلع پشتکوہ کے مضافات میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے اس کے بعددوافرادمحمدرسول اورمولوی شمس الدین کوشہیدکیاجب ان کے کمانڈربہادرماراگیا۔

14جون کوصوبہ ہلمندضلع مارجہ کے علاقے ترخہ ناورمیں افغان اہلکاروں نے دوافرادکوگولی مارکرشہیدکردیا۔

15جون کوصوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک کے شیوان اورگنج آبادمیں افغان فورسزکے راکٹ حملے میں ایک خواتین سمیت تین افرادشہیدجبکہ ایک زخمی ہوااس کے علاوہ گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔

17جون کوصوبہ کونڑکے ضلع ناڑی میں حکومتی حامی ملیشیااہلکاروں نے دوافرادکوراستے میں بازارجاتے ہوئے شہیدکردیا۔

19جون کوقندہارضلع خاکریزکے علاقے چناراورکندیل میں قابض افواج اورافغان فورسزنے مشترکہ کارروائی کے دوران دوافرادکوحراست میں لیا،کئی افرادپرتشددکیاگیا،گھرگھرتلاشی لینے کے دوران مکینوں کومالی نقصان بھی پہنچایا۔

19جون کوقابض افواج نے صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے باغک گربتیومیں چھاپہ مارا،دوافرادجن میں ایک محلے کاپیش امام تھاکوحراست میں لیا۔

20جون کوصوبہ ہلمندضلع نادعلی کے علاقے نری ماندہ میں قابض افواج نے اپنے فوجی اڈے سے مارٹرگولہ کاحملہ کیاجوقریب ایک بستی میں جاگراجس کے نتیجے میں چارافرادشہیداوردوزخمی ہوئے۔

23جون کوصوبہ ننگرہارضلع غنی خیل میں جلال آبادارطورخم کی شاہراہ پرمارکوبازارکے قریب افغان فورسزنے طالبان کے حملے کے بعدشہریوں کواندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 23افرادزخمی ہوئے۔

24جون کوصوبہ ہلمندضلع گرشک کے علاقے حاجی حسن خان اکاکے گھرکے قریب اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

25جون کوصوبہ میدان وردگ ضلع جلریزکے علاقے زیولات میں قابض افواج نے چھاپے کے دوران 5افرادکوحراست میں لیا۔

25جون کوصوبہ کونڑضلع ناڑی کے علاقے ازبرگل میں دومعصوم بچوں[14سالہ عزت اللہ ولدطورخان اور13سالہ نعمت اللہ ولدگل محمد]کوسکول سے نکلنے کے دوران حکومتی حامی ملیشیااہلکاروں نے حراست میں لیااورپھرانہیں تشددکانشانہ بناکرشہیدکردیا،عینی شاہدین کے مطابق ان کی لاشوں کوانہوں نے دریامیں ڈالاجس کے چارروزبعدعزت اللہ کی لاش اسعدآبادسے برآمدہوئی جبکہ نعمت اللہ کی لاش اب تک لاپتہ ہے۔

26جون کوصوبہ میدان وردگ ضلع نرخ کے علاقے کریمدادمیں حکومتی حامی ملیشیااہلکاروں نے ایک طالب علم [شفیع اللہ]کوگاڑی سے اتارکرشہیدکردیا۔

28جون کوصوبہ میدان وردگ ضلع جلگہ کے مضافات میں قابض افواج کے فضائی حملے میں 6شہری شہیدہوئے،وہ غزنی گئے تھے واپسی پرحملے کانشانہ بنے۔

30جون کوننگرہارضلع غنی خیل کے علاقے سپین پل میں افغان اہلکاروں نے ایک دکاندارکوتشددکانشانہ بناکرشہیدکردیا۔

30جون کوصوبہ بدخشان ضلع جرم کے علاقے سفچان میں قابض افواج نے قریبی بستی پربمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین،بچے سمیت سات افرادشہیداورچھ زخمی ہوئے،اس حملے میں بستی اجڑگئی۔

اقتباسات[بی بی سی۔آزادی ریڈیو=افغان اسلامک خبررساں ادارہ،پژواک،خبریال،لراوبر،نن ٹکی ایشیااوربینواویب سائٹس]