جنگی جرائم فروری 2015

تحریر: سیدسعید رواں سال یکم فروری کوصوبہ فاریاب ضلع قیصارکے علاقے نہرین میں طالبان اورفورسزکی جھڑپ کے بعدپولیس نے مقامی لوگوں کے گھروں پرحملہ کردیاایک خاتون اورمعصوم بچہ سمیت چارافرادکوشہیدکردیاجبکہ2سوگھروں کوجلادیاگیا۔ 3فروری کوصوبہ پکتیکاضلع یحی خیل کے علاقے غیبی خیل اوریاخیل میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک دینی مدرسہ اوراساتذہ کی رہائش گاہوں کومسمارکریا،مقامی […]

تحریر: سیدسعید

رواں سال یکم فروری کوصوبہ فاریاب ضلع قیصارکے علاقے نہرین میں طالبان اورفورسزکی جھڑپ کے بعدپولیس نے مقامی لوگوں کے گھروں پرحملہ کردیاایک خاتون اورمعصوم بچہ سمیت چارافرادکوشہیدکردیاجبکہ2سوگھروں کوجلادیاگیا۔

3فروری کوصوبہ پکتیکاضلع یحی خیل کے علاقے غیبی خیل اوریاخیل میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک دینی مدرسہ اوراساتذہ کی رہائش گاہوں کومسمارکریا،مقامی لوگوں نے میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ اہلکاروں نے پہلے مدرسہ اورگھروں سے قیمتی اشیاء کولوٹ لیابعدازاں مسمارکردیا،ان کاکہناتھاکہ اہلکاروں نے مقامی لوگوں کوخبردارکیاہے کہ وہ جلدعلاقہ چھوڑدیں بصورت دیگران سب کوماردیاجائے گا۔

3فروری کوصوبہ غوراورہرات کی سرحدپردرہ تخت میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے مساجدکوتالالگاکربندکردیااورآئمہ کرام کوعلاقے سے نکال دیاگیااورلوگوں کودھمکی دی کہ آئندہ کوئی شخص بھی مسجدمیں عبادت کے لئے نہ جائے۔

3فروری کوصوبہ غزنی ضلع شلگرکے علاقے غنڈومیں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے شہیدمحمدزئی کے گھرپرچھاپہ مارااوربعدازاں اس کاگھرجلادیاگیا۔

4فروری کوصوبہ ہرات ضلع گذرہ کے علاقے زیارتجای میں فورسزنے 71سالہ معمرشخص کوشہیدکردیا۔

5فروری کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے علاقے قلعہ ساروان کے زیدانانومیں پولیس نے ایک راہگیرکوشہیدکردیا۔

5فروری کوصوبہ میدان وردگ ضلع نرخ کے زیولات،اسماعیل خیل اورمحمدنورخیل پرفورسزنے چھاپہ مارا،لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی،مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ تین افرادکوحراست میں لیا۔

8فروری کوصوبہ قندہارضلع معروف کے علاقے جرمیں فورسزکے راکٹ حملہ میں ایک معصوم بچہ شہیدہوا۔

8فروری کوصوبہ ننگرہارضلع اچین کے علاقے باندرمیں قابض افواج کے ڈرون حملہ میں دوافرادشہیدہوگئے۔

12فروری کوصوبہ ننگرہارضلع نازیان کے علاقے سپینی زی میں جارحیت پسندوں کے ڈرون حملہ میں دوافرادشہیدہوگئے۔

13فروری کوصوبہ کاپیساضلع الہ سای کے شہر میں واقع جامع مسجدمیں افغان فورسزنےداخل ہوکرنمازیوں پراندھادھندفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بیس نمازی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

16فروری کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے علاقے مالمندبازارمیں قابض افواج اورافغان فورسزنے طالبان کے ساتھ جھڑپ کے بعد200دکانوں اورایک موٹرشورم جس میں بائیس گاڑیاں کھڑی تھیں، کوجلادیاگیا۔

17فروری کوصوبہ ننگرہارضلع خوگیانوکے علاقے قیلغومیاگانومیں جارحیت پسندوں نے مقامی آبادی پربمباری کی،مقامی لوگوں کے مطابق اس بمباری میں تین عام شہری[دل آغاولدلعل زمان،نقیب اللہ ولدسیدملااورنیازمحمدولدمرزا]شہیدہوگئے۔

18فروری کوصوبہ ننگرہارضلع خوگیانوکے علاقے پٹی خرگی میں قابض افواج کےجاسوس طیارے نے ایک کارپرمزائل داغاجس میں سوارچھ افرادموقع پرشہیداورکاربھی تباہ ہوگئی ۔

19فروری کوقابض استعماری افواج نے صوبہ پکتیاضلع زرمت کے علاقے سہاکواورنیکناموکے درمیان سے گزرنے والی سڑک پردوموٹرسائیکل سواروں کونشانہ بناکرشہیدکردیاگیا۔

20فروری کوصوبہ قندوزضلع قلعہ زال کے مضافات میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شہری شہیدہوا۔

21فروری کوصوبہ زابل ضلع شینکی کے انیزوگاوں میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بوڑھاشخص اورایک معصوم بچہ شہیدہوا۔

22فروری کوقندہارضلع میوندکے علاقے شنہ سڑک میں فورسزنے طالبان سے جھڑپ کے بعدمتعددشہریوں کوحراست میں لیا۔

23فروری کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے چرخیان ماندہ،پیروزو،میرحمزہ اورگروکے علاقوں میں فورسزنے ذوالفقارآپریشن کی آڑمیں مقامی لوگوں کے ساٹھ گھروں کومسماراورفصل کوتباہ کردیا۔

24فروری کوصوبہ کاپیساضلع تگاب کے انارجوی،سین زیہ،کرم ،قورغل،تترخیل اورملایان گاوں پرفورسزنے راکٹ فائرکئے جس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔

27فروری کوصوبہ ننگرہارضلع حصارک کے خنجرمیں اربکی ملیشیاکے راکٹ حملہ میں ایک بچہ شہیداورچاربچے زخمی ہوئے۔

اقتباسات[بی بی سی،آزادی ریڈیو=افغان اسلامک خبررساں ادارہ،پژواک،خبریال،لراوبر،نن ٹکی ایشیااوربینواویب سائٹس]