جنگی جرائم فروری2014

تحریر : سیدسعید 8فروری2014ء کوقابض افواج نے صوبہ ننگرہارضلع چپرھارکے علاقے ادیاخیل کلٹک میں چھاپہ مارکر7شہریوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ 9فروری کوصوبہ لوگرضلع خروارکے علاقے ماڑی میں افغان فورسزنے شہریوں کے گھروں اوردکانوں پرچھاپہ مارا،چھاپہ کے دوران  مکینوں کومالی نقصان پہنچایاگیااورکئی دکانوں کولوٹ لیاگیا۔ 9فروری کوصوبہ زابل ضلع شاجوئی کے خلاخیل علاقے میں مقامی پولیس اہلکاروں نے اٹھارہ […]

تحریر : سیدسعید

8فروری2014ء کوقابض افواج نے صوبہ ننگرہارضلع چپرھارکے علاقے ادیاخیل کلٹک میں چھاپہ مارکر7شہریوں کوگرفتارکرلیاگیا۔

9فروری کوصوبہ لوگرضلع خروارکے علاقے ماڑی میں افغان فورسزنے شہریوں کے گھروں اوردکانوں پرچھاپہ مارا،چھاپہ کے دوران  مکینوں کومالی نقصان پہنچایاگیااورکئی دکانوں کولوٹ لیاگیا۔

9فروری کوصوبہ زابل ضلع شاجوئی کے خلاخیل علاقے میں مقامی پولیس اہلکاروں نے اٹھارہ سالہ دوشیزہ کو کواس وقت اپنے گھرسے زبردستی اغواء کیاجب گھرمیں کوئی مردموجودنہیں تھا۔

11فروری کوصوبہ خوست ضلع باک کے کوٹکی علاقے میں قابض افواج نے چھاپہ مارا، گھرگھر تلاشی لینے کے دوران اندھادھندفائرنگ کی جس سے ایک شخص شہیدجبکہ دوخواتین سمیت تین افرادزخمی ہوئے،جبکہ شہریوں کومالی نقصان بھی پہنچایاگیا۔

12فروری کوصوبہ کاپیساکے ضلع تگاب میں قابض فوجیوں اورافغان فورسزکے درمیان لڑائی ہوئی جودوروزتک جاری رہی جس میں جانبین کونقصان پہنچا،عینی شاہدین نے بتایاکہ امریکی فوج نے لڑائی کے دوران علاقے پربمباری بھی کی جس سے شہریوں کوجانی ومالی نقصان پہنچا،17افرادشہیدجبکہ 6زخمی ہوئے۔

12فروری کوجارحیت پسندوں نے صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے بدکک میں چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی ،لوگوں کومالی نقصان پہنچانے کے علاوہ ایک شخص کو گرفتارکرکے لے گئے ۔

12فروری کوکابل شہرکے پل چرخی  کےمقام پرافغان فورسزنے شہریوں پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہیدہواجس کے خلاف شہریوں نے شدیداحتجاج کیااورکابل،جلال آبادقومی شاہراہ کوبندکردیاجس سے ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔

13فروری کوقابض افواج نے صوبہ وردگ ضلع سیدآبادکے تنگی مقام پرڈرون حملہ کیاجس کے نتیجے میں تین افراد[عزیزاحمداورحاجی صبغت اللہ]شہیدہوگئے۔

15فروری کوصوبہ ہلمنداباجی کوپکی کے علاقے میں افغان پولیس اہلکاروں نے ایک شخص کے گھرپرچھاپے کے دوران تین افرادکوشہیدکیا۔

15فروری کوقابض افواج نے صوبہ غزنی ضلع واغظ کے علاقے شمشیرگوڈل میں ڈرون حملہ کرکے علی محمدنامی شخص کوشہیدکیا۔

15فروری کوصوبہ زابل کے صوبائی دارالحکومت قلات کے گردونواح سے دولاشیں ملیں،عینی شاہدین نے بتایاکہ مقتولین باپ اوربیٹاتھے جن کو پولیس نے قتل کیا،اس واقعے کی تصدیق صوبائی حکام نے بھی کی۔

15فروری کوصوبہ ہلمندضلع مارجہ کے عصمت بازارعلاقے میں امریکی ڈرون حملے میں تین موٹرسائکل سواروں کونشانہ بناکرشہیدکیا۔

16فروری کوشام کے وقت صوبہ بدخشان ضلع دیمگان کے اشنام گاوں میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے گاوں کی مسجدپرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4شہری شہیدہوگئے۔

16فروری کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے کنج آبادعلاقے میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے دس سالہ معصوم بچہ شہیدکردیا۔

17فروری کوقابض افواج نے رات کی تاریکی میں صوبہ ننگرہارکے ضلع مھمندرہ میں چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی گئی،اس دوران قابض فوجیوں نے چارافرادکوشہیدکیاجوتخارکے رہائشی تھے اور50افرادکوحراست میں لیاگیاجس میں دوپیش امام،بوڑھے اورمعصوم بچے بھی شامل تھے۔

17فروری کوصوبہ پکتیکاضلع یوسف خیل کے علاقے میرزاخیل میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں اورپولیس تین لڑکیوں جن کی عمریں 12سال اور 18سال کے درمیان تھیں،کوزبردستی اٹھاکراپنی چیک پوسٹ لے گئے جس کے خلاف مقامی لوگوں نے شدیداحتجاج کیااورمظاہرے کئے۔

17فروری کوصوبہ پکتیاضلع زرمت کے علاقے سہاکومیں قابض افواج نے ڈرون حملہ کرکے دوشہریوں کوشہیدکیا۔

22فروری کوحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے صوبہ لوگرکے ضلع محمدآغامیں مسجدکے پیش امام حافظ مولوی محمدعادل کوطالبان کے ساتھ تعلق کے شبہ میں شہیدکیا۔

22فروری کوصوبہ پروان کے علاقے توپ درہ میں پولیس نے فائرنگ کرکے 12افرادکوزخمی کیاعینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب پولیس نے انہیں اپنے باغات کی طرف جانے سے منع کیاجب وہ  اپنی زمینوں کی دستاویزات لے کرآئے توانہیں جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن ان کے جاتے ہیں  ان پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ افرادزخمی ہوئے۔

22فروری کوصوبہ خوست ضلع نادرشاہ کوٹ کے شمباوٹ علاقے میں نمازجمعہ کے دوران مسجدمیں دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص شہیدجبکہ چھ زخمی ہوگئے،عینی شاہدین نے بتایاکہ انہوں نے پولیس کودیکھاجنہوں نے دستی بم پھینکاجس سے بڑازورداردھماکہ ہوااوریہ واقعہ پیش آیا۔

24فروری کوصوبہ روزگان ضلع دہراوودکے علاقے کشتہ ٹوٹومیں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک بوڑھے شخص کوشہیدکیا۔

26فروری کوقابض افواج نے افغان فورسزکے تعاون سے صوبہ زابل ضلع شاجوئی کے علاقے پھاشغی،مستکواورھوتکزوکے گاوں پرچھاپہ مارا،مقامی لوگوں کوتشددکانشانہ بنایاگیااوردوافرادکوحراست میں لیاگیا۔

28فروری کوصوبہ لوگرضلع برکی برک کے علاقے دوشنبہ میں قابض افواج نے چھاپے کے دوران چارشہریوں کوگرفتارکیاگیا۔

اقتباسات: [بی بی سی،آزادی ریڈیو=افغان اسلامک نیوزایجنسی،پژواک،خبریال،لراوبر،نن ٹکی اسیااوربینواویب سائٹس=]