جنگی جرائم مئی2014

سیدسعید یکم مئی2014ء کوصوبہ پکتیکاضلع نکی کے تورخیل گاوں میں افغان فورسزکی کارروائی میں چھ معصوم بچے زخمی ہوئے۔ 2مئی کوصوبہ غزنی ضلع گیلان کے مختلف علاقوں[پردل،بالایر،چمبران]میں افغان فورسزنے طالبان کے ساتھ جھڑپ کے بعدشہریوں پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں اکیس افرادزخمی اوردوشہیدہوئے۔ 2مئی کوحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے صوبہ جوزجان ضلع قرقین کے […]

سیدسعید

یکم مئی2014ء کوصوبہ پکتیکاضلع نکی کے تورخیل گاوں میں افغان فورسزکی کارروائی میں چھ معصوم بچے زخمی ہوئے۔

2مئی کوصوبہ غزنی ضلع گیلان کے مختلف علاقوں[پردل،بالایر،چمبران]میں افغان فورسزنے طالبان کے ساتھ جھڑپ کے بعدشہریوں پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں اکیس افرادزخمی اوردوشہیدہوئے۔

2مئی کوحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے صوبہ جوزجان ضلع قرقین کے خانتپہ کے مقام پرمحلے کے پیش امام [مولوی رحمن]کوبے دردی سے شہیدکردیا۔

2مئی کوصوبہ غزنی ضلع مقرکے علاقے مانکومیں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک نہتے شہری[شیراحمد]کوشہیدکیا،مکینوں کے مطابق مقتول کوقتل کرنے سے چنددن قبل حکومتی ملیشیاکے اہلکاروں نے اغواء کیااوران سے دس لاکھ رقم کامطالبہ کیانہ دینے پرانہیں قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی گئی۔

4مئی کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے گنج آبادکے مقام پرافغان اہلکاروں نے ایک بچہ زخمی کیا۔

5مئی کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے علاقے چہاردی میں افغان اہلکاروں نے طالبان سے جھڑپ کے بعد25شہریوں کواپنے گھروں سے نکال کران پرتشددکیاگیا۔

6مئی کوصوبہ غورضلع تیورہ کے علاقے پاحصارمیں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک شہری کوطالبان سے ساتھ تعلق رکھنے کے شبہ پرشہیدکیا۔

11مئی کوقندہارشہرکے حلقہ دس میں پولیس نے ایک شخص کوپھانسی دیکرشہیدکیاجن کے لواحقین نے لاش پولیس لائن کے سامنے رکھ کراحتجاج کیااورقاتلین کوسزادینے کامطالبہ کیا۔

11مئی کوصوبہ قندوزضلع دشت ارچی کے گاوں شہیدعزیزاللہ میں افغان اہلکاروں نے اندھادھندفائرنگ کرکے ایک خاتون کوشہیداوردوبچوں سمیت تین افرادکوزخمی کیا۔

12مئی کوصوبہ فراہ ضلع فراہ رودکے علاقے تخت منذرمیں قابض افواج کے ڈرون حملہ میں چارنہتے شہری شہیدہوگئے۔

13مئِ کوصوبہ غزنی ضلع شلگرکے علاقے نانی میں مشہوردینی درسگاہ جامعہ نورالمدارس کے طلبہ پرپولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوا۔

13مئی کوصوبہ فاریاب کے ضلع قیصارمیں افغان اہلکاروں نے نشے کی حالت میں ایک مسافروین پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ شہیداوردوافرادزخمی ہوئے۔

14مئی کوصوبہ کنڑضلع ناڑی کے علاقے ساومیں قابض افواج کے فضائی حملے میں بارہ افرادشہیدہوئے۔

14مئی کوصوبہ ننگرہارضلع خوگیانوکے علاقے ککڑاورٹینگہ میں قابض افواج نے چھاپہ ماراجس کے نتیجے میں ایک شخص شہید،تین افرادزخمی ہوئے جبکہ ایک کوحراست میں لیا۔

14مئی کوصوبہ لغمان ضلع علینگارکے علاقے لوکاٹ میں افغان اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہیداورایک زخمی ہوا۔

15مئی کوصوبہ بدخشان ضلع وردج کے علاقے استرب میں افغان اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہیدہوا

16مئی کوحکومتی حامی ملیشیااہلکاروں نے صوبہ غزنی ضلع شلگرکے علاقے کنصف میں ایک شخص[غلام سخی]کوتشددکانشانہ بناکرشہیدکیا۔

18مئی کوصوبہ ننگرہارضلع چپرہارکے علاقے گمبیل میں افغان اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک معصوم بچہ کوشہیداوردوبچوں کوزخمی کیا۔

18مئی کوقندوزضلع دشت ارچی کے حاجی نعیم گاوں میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوشہیداورایک شخص کوزخمی کیا۔

18مئی کوصوبہ زابل ضلع شاجوئی کے علاقے شبارسیدان میں اربکی ملیشیااہلکاروں نے ایک شخص سیدعالم کوشہیدکیا۔

19مئی کوصوبہ زابل ضلع نوبہارکے علاقے جلالزومیں افغان اورقابض افواج کی مشترکہ کارروائی میں متعددافرادکوتشددکانشانہ بنایا۔

20مئ کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے علاقے چرخیانوماندہ میں افغان اہلکاروں نے فائرنگ کرکے تین افرادکوشہیدکیا۔

21مئی کونورستان ضلع کامدیش کے علاقے پتیگل میں قابض افواج نے بمباری کرکے پانچ طالب علموں کوشہیدکیا۔

22مئی کوصوبہ پکتیاضلع زرمت کے علاقے نوی کوہی میں پولیس نے ایک بچہ شہیدکیا۔

22مئی کوقابض افواج نے صوبہ غزنی کے شلگرضلع میں ابراہیم زوئی اورمعاذگاوں پرچھاپے کے دوران پانچ افرادکوحراست میں لیا۔

23مئی کوصوبہ زابل ضلع شاجوئی کے مضافات میں قابض افواج نے چارخانہ بدوش افرادکوحراست میں لیا۔

24مئِ کوافغان اہلکاروں نے صوبہ ہلمندضلع سنگین کے علاقے پانکیلی میں تین خاندانوں کوعلاقہ چھوڑنے پرمجبورکیا۔

26مئی کوصوبہ پکتیاضلع زرمت کے علاقے سرکی میں پولیس نے چھاپے کے دوران دوافرادکوشہیدکیا۔

28مئی کوقابض افواج نے چھاپے کے دوران صوبہ غزنی ضلع گیلان کے علاقے پردل میں نوافرادکوحراست میں لیا۔

28مئی کوصوبہ کاپیساضلع الہ سای کے بازارمیں پولیس کی فائرنگ سے ایک بچہ شہیدہوا۔

29مئی کوصوبہ روزگان ضلع خاص روزگان کے علاقے شلطان ناوہ میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے اپنے کمانڈرنصروکے قتل کی پاداش میں چارافرادکوحراست میں لیااورایک شخص کوتشددکانشانہ بناکرشہیدکیا۔

29مئی کوقابض افواج نے صوبہ ننگرہارضلع بٹی کوٹ کے علاقے چہاردی میں چھاپے کے دوران ایک شخص کوشہیداورکئی خاندانوں کومالی نقصان پہنچایا۔

30مئی کوصوبہ غزنی ضلع خوگیانوکے علاقے قلب سیل میں امریکیوں نے فائرنگ کرکے دوخواتین کوشہیدکیا

30مئی کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے علاقے دہزمیں افغان اہلکاروں نے بارہ سالہ بچہ شہیدکیا

31مئ کوقندوزضلع دشت ارچی کے علاقے نورمحمدخان پول اورارباب سیدرحیم میں افغان اہلکاروں کی فائرنگ سے تین بچے شہیدہوئے۔

31 مئی میدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے ہفت اسیاازادخیل میں افغان اہلکاروں کی فوجی گاڑی تباہ ہونے کے بعدمقامی شہریوں کوتشددکانشانہ بنایااوردوافرادکوشہیدکیااورایک گھرسے قران پاک کونکال کرفائرنگ سے سوارخ کرتے ہوئے شہیدکیا۔اناللہ واناالیہ راجعون

اقتباسات[بی بی سی،ازادی ریڈیو۔ افغان اسلامک نیوزایجنسی۔پژواک۔خبریال،لراوبر،نن ٹکی ایشیا۔خبرپاڑہ اوربینواویب سائٹس]