جنگی جرائم مارچ2014

تحریر:سیدسعید یکم مارچ 2014ء کومیڈیانے ایک خبرشائع کی کہ صوبہ پروان ضلع کوہ صافی کے منڈیکول کے علاقے میں قابض افواج اورافغان فورسزکے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تین شہری شہیدہوئے۔ یکم مارچ کوصوبہ تخارضلع اشکمش کے علاقے چشمہ مایان میں قابض افواج نے عام شہریوں کے گھروں پرچھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی اور […]

تحریر:سیدسعید

یکم مارچ 2014ء کومیڈیانے ایک خبرشائع کی کہ صوبہ پروان ضلع کوہ صافی کے منڈیکول کے علاقے میں قابض افواج اورافغان فورسزکے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تین شہری شہیدہوئے۔

یکم مارچ کوصوبہ تخارضلع اشکمش کے علاقے چشمہ مایان میں قابض افواج نے عام شہریوں کے گھروں پرچھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی اور چارافرادکوحراست میں لیا۔

2مارچ کوصوبہ لغمان ضلع الینگارکے علاقے سنگرمیں جاحیت پسندوں کےفضائی حملے میں دوشہری شہیدہوئے۔

2مارچ کوصوبہ لوگرکے دارالحکومت پل عالم کے قریب قابض افواج کی بمباری سے دوخواتین سمیت چارافرادشہیدہوگئے۔

3مارچ کوصوبہ ہلمندضلع گرشک کے علاقے نہرسراج یخچال میں قابض افواج نے چھاپہ مارااورچارافرادکوحراست میں لیا۔

10مارچ کوصوبہ قندوزکے قرول تپی کے مقام پرحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک شہری[قطب الدین]کوشہیدکردیا۔

11مارچ کوجارحیت پسندوں نے صوبہ ہلمندضلع واشیرکے علاقے شاپشتی ناخومگری میں چھاپے کے دوران ایک دکاندارکوگرفتارکیا۔

11مارچ کوصوبہ غزنی کے ضلع مقرمیں چمبرانوکے مقام پرحکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے مولوی نجیب اللہ کے گھرپرچھاپہ مارکرانہیں اپنے گھرمیں شہیدکیا۔

12مارچ کوصوبہ ہلمندضلع سنگین کے علاقے سیدول کاریزکے بابافقیرمیں افغان فورسزنے ایک شہری [ولی جان ولدروف ماما]کوبے دردی سے شہیدکردیا،ان سے کپڑے اتارکرٹینک سے باندھااورپھرسنگین بازارمیں انہیں ٹینک سے گھومایا۔

12مارچ کوصوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے شنیزدرہ یوسف خیل پر ڈرون حملے میں ایک شہری [خدائی نور]شہیدہوا۔

13مارچ کوصوبہ ہلمندضلع واشیرکے باری گاوں میں قابض افواج اورملکی فورسزنے مشترکہ کارروائی میں 25شہریوں کوحراست میں لیا۔

14مارچ کوصوبہ زابل ضلع ارغنداب کے موچی گاوں میں افغان فورسزنے چھاپے کے دوران پانچ شہریوں کوحراست میں لیا۔

14مارچ کوقابض افواج نے صوبہ بغلان ضلع برکہ کے علاقے فلول میں کمرجمالی گاوں پرچھاپہ مارا،اس دوران انہوں نے گھرگھرکی تلاشی لی اور پیش امام ملامطیع اللہ کوگرفتارکرلیا۔

16مارچ کوصوبہ فراہ ضلع پرچمن کے گورنر[حاجی داود]نے چراغ خاج گاوں میں عبدالغنی اورحافظ قدرت اللہ کے گھروں پرچھاپہ مارااورتلاشی کے دوران لوٹ مارکی،اور2سالہ اوربیس دن کے دومعصوم بچوں کواٹھاکرشہیدکردیا۔

20مارچ کوصوبہ ننگرہارکے ضلع ھسکی مینی میں سات قومی رہنماوں کوجوطالبان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے حوالےسے  مذاکرات کرکے واپس اپنے گھروں کولوٹ رہے تھے ،راستے میں افغان فورسزنے اندھادھندفائرنگ کرکے چارکوشہیداورتین کوزخمی کردیا۔

21مارچ کوقابض افواج نے صوبہ ننگرہارضلع خوگیانومیں وزیرپیرہ خیل عمراوروتی گاوں پرچھاپہ مارا،گھرگھرتلاشی لینے کے دوران مکینوں کومالی نقصان پہنچایا،ایک شہری کوشہیدکیا،ایک خاتون کوزخمی جبکہ شہریوں کوحراست میں لیا۔

22مارچ کوصوبہ کاپیساضلع تگاب کے علاقے نوروزخیل میں افغان فورسزنے فائرنگ کرکے ایک معصوم بچے کوشہیدجبکہ دوکوزخمی کیا۔

25مارچ کوصوبہ قندہارضلع میوندمیں کوکی دشت کے مقام پرقابض افواج نے افغان فورسزکے تعاون سے چارشہریوں کواپنے گھروں سے باہرنکال شہیدکردیا۔

26مارچ کوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے علاقے گرانی میں ایک میلے میں موجودلوگوں سے حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے قومی شناختی کارڈساتھ نہ رکھنے پرفی کس ہزار،ہزارروپے رشوت لی۔

26مارچ کو قابض افواج نے صوبہ ہلمندکے ضلع نادعلی میں دوشہریوں کوگرفتارکیا۔

27مارچ کوقابض افواج نے صوبہ غزنی ضلع شلگرکے علاقے لیوان میں رات کوچھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی اس دوران دس افرادکوحراست میں لیا۔

27مارچ کوصوبہ بدخشان ضلع جرم میں فرغامنج کے مقام پرافغان فورسزنے فائرنگ کرکے پانچ شہریوں کوزخمی کردیا۔

27مارچ کوصوبہ ننگرہارضلع خوگیانوکے علاقے وزیرکمومیں امریکی فوجیوں نے چھاپے کے دوران ایک عام شہری کوشہیدکردیا۔

27مارچ کوصوبہ لوگرضلع چرخ کے علاقے چاربرخہ میں افغان فورسزنے ایک مزائل داغاجوایک گھرپرلگاجس سے ببرک نامی شخص کے گھرمیں ایک خاتون شہیدجبکہ پانچ بچے زخمی ہوئے۔

28مارچ کوجارحیت پسندوں نے صوبہ بلخ ضلع شولگری کے سیاب علاقے میں دوشہریوں کوحراست میں لیا۔

28مارچ کوصوبہ فاریاب ضلع دولت آبادکے علاقے شوردریامیں افغان فورسزنے آبادی کی جانب ایک راکٹ فائرکیاجس کے نتیجے میں ایک خاتون شہیدجبکہ تین بچے زخمی ہوئے۔

29مارچ کوصوبہ کاپیساضلع نجراب کے علاقے پچغان میں حکومتی حامی ملیشیاکے اہلکاروں نے ایک عالم دین[مولوی سیدمیر]کواپنے گھرسے باہرنکال کربے دردی سے شہیدکردیا۔

30 مارچ کومیڈیانے ایک رپورٹ شائع کی کہ صوبہ لوگرکے ضلع چرخ کے مضافات میں افغان فورسزنے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشن شروع کیاجس کے نتیجے میں شہریوں کوجانی ومالی نقصان پہنچایا،مقامی لوگوں نے میڈیاکوبتایاکہ اس آپریشن میں 11شہری شہیداور40زخمی ہوئے۔

اقتباسات:[بی بی سی ،آزادی ریڈیو۔افغان اسلامک نیوزایجنسی۔ پژواک،خبریال،لراوبر،نن ٹکی ایشیااوربینواویب سائٹس]