جوزجان،بدخشان،زابل،میدان وننگرہار میں 27 سرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کےکارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے جوزجان، بدخشان، زابل، میدان اور ننگرہار صوبوں میں 27 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ تفصیل کےمطابق پیر کےروز 2015-07-20 دوپہر کے وقت صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے مختلف علاقوں میں نام نہاد قومی لشکر کے 13 جنگجوؤں […]

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کےکارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے جوزجان، بدخشان، زابل، میدان اور ننگرہار صوبوں میں 27 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

تفصیل کےمطابق پیر کےروز 2015-07-20 دوپہر کے وقت صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے مختلف علاقوں میں نام نہاد قومی لشکر کے 13 جنگجوؤں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے، جن میں آقمراد ولد قربان یخ، فضل ولد عوض بائی، اللہ نظر ولد سیدخان، نظام ولد سیدخان، آصف ولد قاری ذاکر، مقیم شاہ ولد خدائے نظر، میرآب ولد عبدالرشید، صغیر ولد خدائے نظر، عبدالقیوم ولد اللہ نظر، غوث الدین ولد صالح پہلوان، احمدعلی ولد مخی چوپان، عین الدین ولد فقیر محمد، ذبیح اللہ ولد عبدالحمید اور عبدالمالک ولد عبدالعزيز شامل ہیں۔

ضلع مردیان سے اطلاع ملی ہےکہ قریہ اسلام کے رہائشی تین افغان فوجیوں حبیب اللہ ولد عبدالحکیم، ہاشم ولد تنگربردی اور نورمحمد ولد بابہ آغہ نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئےمجاہدین سے آملے۔

صوبہ زابل سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز 2015-07-21 صبح کے وقت ضلع ارغندآب کے شاہ ولی نامی چوکی میں تعینات افغان فوجی اخترمحمد باشندہ صوبہ ھذا ضلع خاک چوپان ایک کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان سمیت مجاہدین کے صفوف میں شامل ہوا۔

جہادی ذرائع نے صوبہ میدان سے اطلاع دی ہےکہ منگل کےروز ضلع چک کے دوران خیل گاؤں کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو ولی نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے ایک کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیا۔

صوبہ بدخشان سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز دوپہر کے وقت ضلع شہداء کے محمودخان اور لیوانی کے علاقے میں 12 جنگجو 8 عدد کلاشنکوفوں سمیت مجاہدین سے آملے۔

صوبہ ننگرہار ضلع سرخ ورد کے ککڑک گاؤں کے رہائشی دو افغان فوجی محمداللہ ولد گل افضل اور اجمل ولد جمعہ خان نے منگل کےروز صبح کے وقت مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔