جوزجان،سیکورٹی فورسز پرحملہ، ٹینک تباہ، 8 اہلکار سرنڈر

سیکورٹی فورسز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر میں حملہ کیا، جبکہ ضلع مردیان میں 8 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کےروز 2015-10-09 شام کے وقت شبرغان شہر کے چوغان کے علاقے جوزجان، سرپل قومی شاہراہ پر مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر  حملہ […]

سیکورٹی فورسز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر میں حملہ کیا، جبکہ ضلع مردیان میں 8 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کےروز 2015-10-09 شام کے وقت شبرغان شہر کے چوغان کے علاقے جوزجان، سرپل قومی شاہراہ پر مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر  حملہ کیا،  جس میں ایک ٹینک تباہ ہوا،تاہم مزید تفصیل موصول نہ ہوسکا۔

ضلع مردیان سے اطلاع ملی ہےکہ جمعہ کےروز دوپہر کے وقت امارت اسلامیہ کے دعوت و  ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے 8 افغان فوجی محمدظاہر ولد حاجی نور، عبدالرشید ولد محمدطاہر ، عبدالنظر ولد محمد نظر، عبدالحکیم ولد حبیب اللہ، جمعہ گل ولد عبدالکریم، شکراللہ ولد عبداللہ ، آریغ ولد عطاء محمد اور نادر  ولد آغا محمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔