جوزجان، سمنگان اور بغلان:3 کمانڈروں سمیت 28 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جوزجان، سمنگان اور بغلان صوبوں میں الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن کے مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے کوچکک کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں کمانڈر […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جوزجان، سمنگان اور بغلان صوبوں میں الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن کے مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے کوچکک کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں کمانڈر مسافر ہلاک جبکہ کمانڈر آصف سمیت دس زخمی ہوئے۔

صوبہ سمنگان سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صدر مقام ایبک شہر کے رباطک کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس چوکیوں پر شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے شہاب الدین ڈنڈ کے علاقے خلازئی کے مقام پر تازہ دم اہلکاروں پر حملہ کیا،جو اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک کمانڈر عبدالستار سمیت چار اہلکار  ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔