جوزجان

جوزجان میں موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں گل لالہ مشاعرے کا انعقاد

جوزجان میں موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں گل لالہ مشاعرے کا انعقاد

جوزجان: صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے موسم بہار کی آمد کے ساتھ روایتی گل لالہ مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں شعراء،، ادیبوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی سیف الدین معتصم نے مشاعرے کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ افغانستان کے عوام 20 سال کے جارحیت اور جنگ کے بعد پرامن ماحول میں جمع ہوکر خوشیاں مناتے ہیں۔
اس کے بعد شرکاء نے باری باری اپنے اشعار، نظمیں اور غزلیں شرکاء کے سامنے پیش کیں۔