جوزجان

جوزجان میں 50 پہلوانوں کے درمیان بزکشی کے مقابلے منعقد ہوئے

جوزجان میں 50 پہلوانوں کے درمیان بزکشی کے مقابلے منعقد ہوئے

 

کابل ( الامارہ ) جوزجان کے ضلع آقچہ کے بزکشی اسٹیڈیم میں 50 پہلوانوں کے درمیان بزکشی کے مقابلے منعقد ہوئے۔

ان مقابلوں میں ضلع آقچہ، فیض آباد اور خانقا کے پہلوانوں نے حصہ لیا۔ مقابلے ایک دن تک جاری رہے۔

ان مقابلوں کے اختتام پر، آقچہ کے پہلوانوں نے پہلی جبکہ ضلع فیض آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کی ترغیب دینا ہے۔