جوزجان و مزارشریف،جنگجوؤں پر حملے، 3 ہلاک

مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں پرجوزجان اور بلخ صوبوں میں حملے ہوئے۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ جوزجان ضلع خانقاہ کے عربیہ کے علاقے میں مجاہدین اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی سہ پہر ایک بجے تک جاری رہی، جس کے […]

مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں پرجوزجان اور بلخ صوبوں میں حملے ہوئے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ جوزجان ضلع خانقاہ کے عربیہ کے علاقے میں مجاہدین اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی سہ پہر ایک بجے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح چار بجے کے لگ بھگ صوبہ بلخ کے صدر مقام مزارشریف شہر کے سیدآباد کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں شاہ ولی نامی فوجی ہلاک اور ان کے پستول کو مجاہدین نے غنیمت کرلیا۔