جوزجان و کاپیسا میں 8 پولیس اور جنگجو سرنڈر

جوزجان اور کاپیسا صوبوں میں نام نہاد قومی لشکر اور پولیس کی 8  اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز 2015-12-13 صوبہ جوزجان ضلع قوش تپہ کے شیربیگ گاؤں میں سات پولیس اہلکار اور نام نہاد قومی لشکر کے جنگجوؤں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ذارئع کے […]

جوزجان اور کاپیسا صوبوں میں نام نہاد قومی لشکر اور پولیس کی 8  اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز 2015-12-13 صوبہ جوزجان ضلع قوش تپہ کے شیربیگ گاؤں میں سات پولیس اہلکار اور نام نہاد قومی لشکر کے جنگجوؤں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ذارئع کے مطابق سرنڈر ہونے والوں میں محمدشریف ولد عبدالوہاب، شکراللہ ولد عبدالکریم، صبغت اللہ ولد نورالحق، رمضان ولد گل محمد، خدائیداد ولد ضیاءالدین، محمدیار ولد نیک محمد اور نقیب اللہ ولد حاجی نیک محمد شامل ہیں۔

صوبہ کاپیسا سے اطلاع ملی ہےکہ اتوارکے روز شام کے وقت ضلع نجرآب کے پچغان کے علاقے میں اشرف نامی جنگجو نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں کلاشنکوف بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔