حالیہ امریکی انتخابات کےبارے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امریکا میں انتخابات اور حکام کی تبدیلی امریکا کا اندرونی معاملہ ہے۔ امارت اسلامیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے درمیان طےشدہ دوحہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے اور بہتر مستقبل کےحوالے سے بہترین دستاویز ہے۔ امارت اسلامیہ امریکا کے نومنتخب  صدر اور مستقبل میں بننےوالی حکومت کو یاد دلاتی ہے کہ دوحہ […]

امریکا میں انتخابات اور حکام کی تبدیلی امریکا کا اندرونی معاملہ ہے۔

امارت اسلامیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے درمیان طےشدہ دوحہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے اور بہتر مستقبل کےحوالے سے بہترین دستاویز ہے۔

امارت اسلامیہ امریکا کے نومنتخب  صدر اور مستقبل میں بننےوالی حکومت کو یاد دلاتی ہے کہ دوحہ معاہدہ پر عمل درآمد  دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کےمعقول حل کا بہترین اور مؤثر طریقہ ہے۔

افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا، ہمارے میں ملک میں عدم مداخلت، اسی طرح افغان سرزمین امریکا کے خلاف استعمال نہ کرنا، دونوں اقوام اور ممالک کے مفاد میں ہے۔

ہم معاہدہ کے پابند ہے، اسے افغان تنازعہ کے حل کے لیے بہترین بنیاد سمجھتے ہیں اور اندرونی مسئلے کو بھی مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

امارت اسلامیہ مستقبل میں امریکا سمیت تمام ممالک سے مثبت تعلقات کی خواہاں ہیں۔

آئندہ امریکی صدر اور حکومت کو چاہیے کہ ان جنگ طلب عناصر، افراد اور گروہوں  پر توجہ دیں، جو موجودہ جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے،امریکا کو مزید جنگ میں ملوث رکھنا چاہتا ہے اور جنگ برقرار رکھنے کی صورت میں اپنے  ذاتی مفادات کو تلاش کرہوئے  اپنے اقتدار کے بقاء کی کوشش کررہا ہے۔

امارت اسلامیہ افغانستان

24 ربیع الاول 1442 ھ بمطابق  10 نومبر 2020 ء