حدود کا نفاذ، کمانڈر سمیت 23 سرنڈر،دشمن فرار، 5 ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب حدود کا نفاذ کیا، جب کہ ہلمند، غور، ننگرہار ، لوگر اور نیمروز صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا گیا اور کمیشن برائے دعوت وارشاد امارت اسلامیہ افغانستان کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں سمنگان، دائی کنڈی، فاریاب، پکتیا، نورستان اور پروان صوبوں میں کمانڈر سمیت 23 […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب حدود کا نفاذ کیا، جب کہ ہلمند، غور، ننگرہار ، لوگر اور نیمروز صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا گیا اور کمیشن برائے دعوت وارشاد امارت اسلامیہ افغانستان کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں سمنگان، دائی کنڈی، فاریاب، پکتیا، نورستان اور پروان صوبوں میں کمانڈر سمیت 23 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سمنگان ضلع درہ صوف کے مربوطہ علاقے میں قائم چوکی میں تعینات  پولیس کمانڈر رئیس امراللہ نے 10 مسلح افراد کے ہمراہ مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ، 8 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب صوبہ داکنڈی ضلع گیزاب کے رہائشی 6 سیکورٹی اہلکاروں دل محمد ولد امیرمحمد، امان اللہ ولد عبداللہ، عبدالقاہر ولد محمدصابر، صفت اللہ ولد محمدجمعہ، غلام محمد ولد قمر چمن ولد محمد رحیم ، جب کہ صوبہ فاریاب ضلع لولاش کے رہائشی 3 فوجیوں نجیب اللہ ولد محمدبائی، نورمحمد ولد گل مراد، حیات اللہ ولد عبدالرؤف ، صوبہ پکتیا ضلع پھٹان کے باشندے پولیس اہلکار عبدالحق ولد سنگ، صوبہ نورستان ضلع وانٹ وایگل میں 2 فوجی عبداللہ ولد حضرت گل، عبدالرشید اور صوبہ پروان ضلع سیاہ گرد کےرہائشی محمدامان ولد خیرمحمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صبح کے وقت صوبہ فاریاب ضلع خواجہ موسی کے مرکز  چوک بازار کے مقام پر مجاہدین نے اغواکار محمد رضا ولد عبدالرحمن باشندہ صوبہ ھذا ضلع دولت آباد کو سولی لٹکا دیا۔

واضح رہےکہ موصوف کو مجاہدین نے ایک سال قبل رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے مقدمہ کو شرعی عدالت کے حوالے کردیا اور تینوں عدالتوں نے انہیں سولی پر لٹکانے کا فیصلہ صادر فرمایا۔

اسی طرح صوبہ غور ضلع تیورہ کے ورغین کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجو عبداللہ ولد عبدالمجید کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے جنگل باغ کے علاقے میں  کمانڈو اہلکار کو قتل کردیا,جب کہ صوبہ لوگر کےصدرمقام پل عالم شہر کے شیروازہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ان کی ایک موٹرسائیکل مجاہدین نے قبضے میں لیا۔

دوسری جانب صوبہ ہلمند ضلع گریشک کے آب پاشک کے علاقے اور صوبہ نیمروز ضلع خاشرود کے مرکز کے قریب قائم دو چوکیوں کو کٹھ پتلی فوجوں نے مجاہدین کے ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار ہوئے۔