حملےو دھماکے، ڈاکو گرفتار، 3 ٹینک تباہ، حکام سمیت 10 ہلاک

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیکا، میدان، ننگرہار اور غزنی صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ پکتیا میں ایک فوجی مجاہدین سے آملے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز صوبہ پکتیکا ضلع زیڑوک کے سرہ میدان کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے دھماکوں […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیکا، میدان، ننگرہار اور غزنی صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ پکتیا میں ایک فوجی مجاہدین سے آملے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز صوبہ پکتیکا ضلع زیڑوک کے سرہ میدان کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے دھماکوں سے 3 فوجی ٹینک تبا ہ ہونے کے علاوہ 7 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے تورہ تیژہ کے علاقے میں قائم چوکی پر مجاہدین نے لیزرگن سے حملہ کیا، جس میں چوکی کمانڈر اور ایک جنگجو ہلاک ہوئے، مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، دو کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے چشمہ کے علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی آ‌فسر نظام الدین کو قتل کردیا اوران کی گاڑی اور موبائل کو قبضے میں لیا۔

اسی طرح رات کے وقت صوبہ غزنی ضلع واغظ کے چاردرہ گاؤں کے قریب مجاہدین نے احمدگل ولد سلطان شاہ نامی ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا۔ مجاہدین نے ان کے مقدمہ کو شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب کے رہائشی افغان فوجی سلطان جان ولد نورمحمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔