کابل

حکومت شہریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: مولوی عبدالسلام حنفی

حکومت شہریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: مولوی عبدالسلام حنفی

 

کابل (الامارہ ) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے ملک کے ممتاز معالج، پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم قیومی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم قیومی نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر شعبے میں ماہر ڈاکٹرز کافی تعداد میں موجود ہیں جنہیں اگر جدید طبی آلات اور سہولیات فراہم کی جائیں تو مریضوں کا بہترین علاج کرسکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم قیومی نے تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کی تاکید کی اور امارت اسلامیہ کے حکام سے کہ وہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تربیت سمیت ہسپتالوں کا معیار بہتر بنانے اور وہاں ڈاکٹروں کو جدید آلات اور مشینیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے صحت کی خدمات کی فراہمی کو عوام کی بنیادی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ ملک میں صحت کے شعبے کو معیاری بنانے اور شہریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مولوی عبدالسلام حنفی نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی استعداد کار بڑھانے اور قابل و تجربہ کار عملہ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کا پروگرام تشکیل دے رہی ہے۔