خوست،پولیس و فوجیوں پر حملے ودھماکے، 3 ہلاک وزخمی

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پر صوبہ خوست کے علی شیر، صبری اور باک اضلاع میں حملے  اور دھماکے ہوئيں۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع علی شیر کے لنڈو اور قدقو کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی […]

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پر صوبہ خوست کے علی شیر، صبری اور باک اضلاع میں حملے  اور دھماکے ہوئيں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع علی شیر کے لنڈو اور قدقو کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا، تاہم ہلاکتوں سے متعلقہ اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

ضلع صبری سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز 2015-10-06 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ خلبسات کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔

جہادی ذرائع نے ضلع باک سے اطلاع دی ہےکہ منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ زازی میدان روڈ پر چرہ دار بم دھماکہ سے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئيں۔