خوست، پکتیا اور نورستان کاروائیاں، 16 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے خوست، پکتیا اور نورستان صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز سہ پہر کےوقت صوبہ خوست ضلع موسی خیل کے مرکز کی دفاعی چوکی پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے  شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکی تبا […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے خوست، پکتیا اور نورستان صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز سہ پہر کےوقت صوبہ خوست ضلع موسی خیل کے مرکز کی دفاعی چوکی پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے  شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکی تبا ہ ہونے کے علاوہ وہاں تعینات اہلکاروں  میں سے دو ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز شام کے وقت صوبہ نورستان ضلع کامدیش کے مربوطہ علاقے میں واقع فوجی مرکز اور پانچ چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس میں تین اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی اور ساتھ ہی دشمن کو مالی نقصانات کا سامنا بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب کے علی خیل کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کی گشتی پارٹی پر یکےبعدیگرے دھماکے ہوئے،جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔