خوست دھماکے کی شدید تردید کرتے ہیں/ترجمان

اتوار کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے یعقوبی اڈے کے علاقے میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، جس سے درجنوں شہریوں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ دھماکہ کے  متعلق امارت اسلامیہ کے ترجمان جناب ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ ” دھماکہ […]

اتوار کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے یعقوبی اڈے کے علاقے میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، جس سے درجنوں شہریوں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دھماکہ کے  متعلق امارت اسلامیہ کے ترجمان جناب ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ ” دھماکہ دشمن عناصر کی جانب سے سرانجام  ہوا ہے  اور یہ کہ یہ دھماکہ مجاہدین کی بدنامی کی ایک کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد میں دھماکہ کروانا اور اس میں مجاہدین کی ملوث ہونے کی شدید تردید کرتے ہیں”۔

جناب مجاہد نے مزید کہا کہ “خوست شہر کے یعقوبی اڈے کے علاقے میں مسجد  میں ہونے والے دھماکہ سے امارت اسلامیہ کے مجاہدین کا کسی قسم کا تعلق نہیں ہے اوریہ ایک بدنام عمل ہے، اس دھماکہ میں  دشمن کے عناصر کے  ملوث ہونے کے امکانات زیادہ  ہیں، جسے مجاہدین کی بدنامی کی خاطر کیا گيا اور ہم اس واقعہ میں ملوث ہونے کی شدید تردید کرتے ہیں”۔

مزید تازہ ترین خبریں

غزنی، فوجی آپریشن ناکام، 17 ٹینک تباہ، 84 ہلاک و زخمی

ننگرہارو پکتیا حملے،پانچ ٹینک وگاڑیاں تباہ، 18 ہلاک و زخمی

ہلمند ،پولیس اور فوجیوں پر حملے، 21 ہلاکتیں، ٹینک تباہ