خوست

خوست میں زون کی سطح پر کرکٹ مقابلوں کی چیمپئن شپ مس عینک ٹیم نے جیت لی

خوست میں زون کی سطح پر کرکٹ مقابلوں کی چیمپئن شپ مس عینک ٹیم نے جیت لی

کابل(بی این اے )
صوبہ خوست کے شہید رحمت ولی مسرور کرکٹ سٹیڈیم میں زون کی سطح پر شروع ہونے والے مقابلوں کی چیمپئن شپ مس عینک ٹیم نے جیت لی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ میں انڈر 16 کھلاڑیوں کے درمیان 50 اوورز پر مشتمل کرکٹ مقابلے 21 دسمبر کو صوبہ خوست کے شہید رحمت ولی مسرور کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوئے ۔
ان مقابلوں کے فائنل میں مس عینک اور سپین غر ٹیموں نے جگہ بنالی، دلچسپ کھیل کے بعد مس عینک ٹیم نےسپین غرٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہی۔