خوست

خوست میں فٹ بال لیگ مقابلوں کا آغاز

خوست میں فٹ بال لیگ مقابلوں کا آغاز

کابل(بی این اے )
خوست فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے نیشنل امانی سٹیڈیم میں 12 ٹیموں کے درمیان فٹ بال لیگ کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کے حکام کے مطابق ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،اور ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے، آج ان مقابلوں کا پہلا میچ متون بابا اور کلوب اتلان ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جوکہ متون بابا ٹیم نے یہ میچ 4/1 کے فرق سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ آج ہلمند میں بھی 16 ٹیموں کے درمیان فٹبال ناک آؤٹ مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔