دائی کنڈی

دائیکنڈی میں دو دینی مدارس کاافتتاح

دائیکنڈی میں دو دینی مدارس کاافتتاح

کابل(بی این اے )
دائیکنڈی محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق مذکورہ صوبے کے ضلع پاتو میں دو دینی مدارس کی تعمیر مکمل اور ان کا افتتاح کیا گیا ۔
دائیکنڈی محکمہ تعلیم کے پریس منیجر عید محمد علی زادہ نے بتایا کہ مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹر ایجوکیشن، مذہبی اسکالرز، قبائلی رہنماؤں اور ان مدارس کے اساتذہ کی موجودگی میں ان مدارس کا افتتاح اور اسباق کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے ایجوکیشن ڈائریکٹر قاری عنایت اللہ نےان دینی مدارس کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا: امارت اسلامیہ افغانستان ملک کے تعلیمی نظام کی ترقی اور ان اسکولوں کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے، اور اس سے ہمیں امید ہے کہ اس صوبے کے لوگوں کی تعلیم میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
واضح رہے کہ اس صوبے میں 95 دیگر دینی مدارس بھی قائم  کیے جائیں گے۔