کابل

دارالحکومت کابل میں بزکشی مقابلوں کے پانچویں مرحلے آغاز

دارالحکومت کابل میں بزکشی مقابلوں کے پانچویں مرحلے آغاز

کابل(بی این اے )
ان مقابلوں میں قندھار، پنجشیر، تخار، سمنگان، لوگر، بدخشاں، قندوز، بلخ، بامیان اور میدان وردک صوبوں کی بزکشی ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔
مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سمیت متعدد سرکاری افسران، کھلاڑیوں اور بزکشی کے شائقین نے بھی شرکت کی۔
نیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین مولوی احمد اللہ وثیق نے لیگ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس سال افغان کھلاڑیوں نے 60 مختلف بین الاقوامی گیمز میں حصہ لیا اور اچھی کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں ملکی سطح کی والی بال لیگ بھی شروع ہو جائے گی۔
اس موقع پرنائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ اسلامی شریعت کی روشنی میں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ جامع تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
واضح رہے کہ بزکشی کے اس مرحلے کے مقابلے دس روز تک جاری رہیں گے ۔