دعوتی سلسلہ، دو کمانڈروں سمیت 21 اہلکار سرنڈر

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں تخار، بدخشان، پکتیکا، ننگرہار اور میدان صوبوں میں 21 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اطلاعا ت کے مطابق صوبہ تخار ضلع نمک آب کے سنگ آتش کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے 14 جنگجوؤں نے دو کمانڈروں […]

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں تخار، بدخشان، پکتیکا، ننگرہار اور میدان صوبوں میں 21 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اطلاعا ت کے مطابق صوبہ تخار ضلع نمک آب کے سنگ آتش کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے 14 جنگجوؤں نے دو کمانڈروں کے ہمراہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جن میں کمانڈر غفار، کمانڈر نواب، اسماعیل، موسی ، داد اللہ، الماس، لالئے ، دالم، حضرت ولی ، رحمان اور امان الدین کمانڈرغفار کے بیٹے شامل ہیں،جنہوں نے 2 ہیوی مشین گن، 2 راکٹ لانچر،10 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے خوگیانی اور شیرزاد اضلاع کے رہائشی 3 افغان فوجیوں ،جب کہ صوب میدان ضلع جلریز کے ایک اور صوبہ پکتیا ضلع ارمہ کے رہائشی ایک افغان فوجی صلاح الدین ولد محمد یوسف، عبدالمتین ولد عبدالشکور اور شکراللہ ولد عبدالقدوس نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

اسی طرح صوبہ بدخشان ضلع وردوج کے باشندے دو فوجیوں نصراللہ اور فردوس نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔