دعوتی سلسلہ، صوبائی کونسل رکن سمیت 4 سرنڈر

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ افغانستان کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں زابل، سرپل اور ہرات صوبوں میں اعلی حکام سمیت 4 اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ زابل صدر مقام قلات شہر کے خوازئی گاؤں کے رہائشی اور کابل انتظامیہ کے صوبائی کونسل کے […]

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ افغانستان کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں زابل، سرپل اور ہرات صوبوں میں اعلی حکام سمیت 4 اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ زابل صدر مقام قلات شہر کے خوازئی گاؤں کے رہائشی اور کابل انتظامیہ کے صوبائی کونسل کے رکن مجیدخان نے مجاہدین کی دعوت کو لبیک کہہ کر مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا اور مجاہدین سے آملے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ کٹھ پتلی انتظامیہ سے تعاون نہیں کریگا۔

دوسری جانب صوبہ سرپل کے سنگ چارک اور کوہستانات کے رہائشی دو پولیس اہلکاروں حزب اللہ ولد غلام رسول اور ہدایت اللہ ولد امرالدین جب کہ صوبہ ہرات ضلع کشک کہنہ کے باشندے افغان فوجی  شاہ نجم الدین ولد بہاؤالدین نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔