دعوتی سلسلہ جاری ،37 اہلکار اسلحہ سمیت سرنڈر

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں لوگر، بلخ، تخاراور نورستان صوبوں میں کابل انتظامیہ کے 37 اہلکاروں نے حقائق کاادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر اور محمدآغہ و برکی برک اضلاع کے مختلف […]

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں لوگر، بلخ، تخاراور نورستان صوبوں میں کابل انتظامیہ کے 37 اہلکاروں نے حقائق کاادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر اور محمدآغہ و برکی برک اضلاع کے مختلف علاقوں کے رہائشی 26 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے، جن میں محمد راشد ولد محمدنواب، جمعہ خان ولد غلام سخی، نقیب اللہ ولد شمس الدین، بریالئے ولد محمد یوسف، شاہ ولی ولد رازمحمد، حمیداللہ ولد عبدالحمید، امیرمحمد ولد خان محمد، محمدشریف ولد گلاخان، سیدالرحمن ولد عبدالرحمن، محمدحنیف ولد نوراجان، عبدالغفار ولد عبدالقیوم، عبدالباقی ولد محمدحسین، سمیع اللہ ولد غلام سخی، میرغفران ولد میرنعمان، احمدشاہ ولد رحمن شاہ، احمدگل ولد محمدگل، عزت اللہ ولد عبداللہ، پہلوان ولد تراب خان، محمدکاظم ولد محمدہاشم، محمدمقصود ولد محمدقاسم، عظیم اللہ ولد نجیب اللہ، احمد ولد غلام نبی، عبدالصمد ولد  نیک محمد ، سیدعمر ولد سیدگل، غلام مرتضی ولد غلام جیلانی اور شفیع اللہ ولد محمداللہ شامل ہیں۔

دوسری جانب صوبہ بلخ ضلع زارع کے رہائشی 7 سیکورٹی اہلکاروں  سیف اللہ ولد شمس اللہ، عبداللہ ولد غیب اللہ، معراج الدین ولد محراب الدین،جمعہ خان ولد جان علی، محمدرحیم ولد بسم اللہ، گل بدین ولد شمس الدین اور محمد ولد جان علی نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے سات عدد ہلکے و بھاری ہتھیار بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔

اسی طرح صوبہ نورستان ضلع وانٹ وایگل کے باشندے 3 افغان فوجیوں عطاءاللہ ولد حسین، عبدالرحیم ولد تاج الدین اور زبیر ولد امان اللہ نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

نیز صوبہ تخار ضلع خواجہ بہاؤالدین کے رہائشی افغان فوجی تازہ خان ولد شاہ ولی نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے ایک امریکی گن اور ہیوی مشین گن بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔