دعوت و کاروائیاں، کمانڈر سمیت 32 سرنڈر،آفسر ہلاک، گرفتاریاں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی دعوت کے سلسلے میں غور، ہرات، فاریاب، سرپل، فراہ، بادغیس، ننگرہار، اور روزگان میں 32 سیکورٹی اہلکار سرنڈر، جب کہ خوست اور غزنی صوبوں میں دھماکے اور بادغیس و ہرات صوبوں  میں فوجی اور ڈاکو گرفتار ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی دعوت کے سلسلے میں غور، ہرات، فاریاب، سرپل، فراہ، بادغیس، ننگرہار، اور روزگان میں 32 سیکورٹی اہلکار سرنڈر، جب کہ خوست اور غزنی صوبوں میں دھماکے اور بادغیس و ہرات صوبوں  میں فوجی اور ڈاکو گرفتار ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی دعوت اور عالی قدر امیرالمؤمنین حفظہ اللہ کی عام معافی کے سلسلے میں  صوبہ غور کے صدر مقام چغچران شہر کے فیروز کوہ اور ضلع شہرک رہائشی کے  کمانڈر عبدالباقی سمیت 16 اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

دوسری جانب  صوبہ ہرات شینڈنڈ اور کشک کہنہ اضلاع میں 4 سیکورٹی اہلکار، صوبہ فاریاب ضلع گرزیوان میں ایک جنگجو، صوبہ سرپل ضلع کوہستانات میں ایک جنگجو، صوبہ فراہ کے صدرمقام فراہ کے باشندوں 4 پولیس اہلکاروں ، صوبہ بادغیس ضلع جوند کے باشندے افغان فوجی، صوبہ ننگرہار کے پچیرآگام اور خوگیانی اضلاع کے رہائشی 2 فوجیوں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے، جب کہ صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر اور دہراود و خاص روزگان اضلاع میں 3 پولیس اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے 4 عدد کلاشنکوفیں، ایک وائرلیس سیٹ وغیرہ بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ خوست ضلع صبری کے خلبسات کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی آفسر ہلاک اور 2 اہلکار زخمی جب کہ صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے گردہ چوکی کے قریب اسی نوعیت دھماکہ سے جمعہ گل نامی جنگجو ہلاک جب کہ شرافت زخمی ہوا۔

اسی طرح صوبہ ہرات ضلع پشتون زرغون کے پوشکان کے علاقے میں مجاہدین نے چیکنگ کے دوران ایک فوجی کو حراست میں لیا اور صوبہ بادغیس ضلع قادس کے زڑہ غونڈی بازار کے مقام پر مجاہدین نے ایک ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں اہلکاروں کے مقدمہ کو امارت اسلامیہ کی شرعی عدالت کے حوالے کردیا گیا۔