دنیا سے ہمارے تعلقات شریعت کے احکام کے دائرے کے اندر قائم ہوں گے: امیر المومنین “حفظہ اللہ”

دنیا سے ہمارے تعلقات شریعت کے احکام کے دائرے کے اندر قائم ہوں گے: امیر المومنین “حفظہ اللہ” کابل(بی این اے) امیر المومنین شیخ الحدیث و التفسیر مولوی ہبۃ اللہ اخندزادہ حفظہ اللہ نے البدر 205 کور کے دورے کے موقع پر کہا کہ دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات احکام الٰہی کی روشنی اور مقدس […]

دنیا سے ہمارے تعلقات شریعت کے احکام کے دائرے کے اندر قائم ہوں گے: امیر المومنین “حفظہ اللہ”

کابل(بی این اے) امیر المومنین شیخ الحدیث و التفسیر مولوی ہبۃ اللہ اخندزادہ حفظہ اللہ نے البدر 205 کور کے دورے کے موقع پر کہا کہ دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات احکام الٰہی کی روشنی اور مقدس اسلامی شریعت کے دائرے میں قائم ہوں گے۔ اس کے علاوہ کوئی اور وجہ میرے لیے قابل قبول نہیں۔
وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے آج ایک خبر میں کہا ہے کہ امیر المومنین حفظہ اللہ نے البدر کور کے کمانڈر اور بعض دیگر اہلکاروں اور مجاہدین سے ملاقات کی۔
انہوں نے مجاہدین سے اپنے خطاب میں کہا، “دنیا سے ہمارے تعلقات شریعت کے احکام پر مبنی ہوں گے، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ میرے لیے قابل قبول نہیں، مجاہدین اپنے آپ کو تیار کریں، عبادات کی پوری پابندی کریں اور شریعت کے احکام پر عمل کریں۔ اپنے اداروں میں شریعت نافذ کریں۔”
آخر میں امیر المومنین “حفظہ اللہ” نے تمام مجاہدین اور وطن عزیز کے لیے خیر و عافیت کی دعا کی اور ہر حال میں ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔