دوحہ

دوحہ میں افغان سفیر کا قطر کے وزیر سپورٹس سے ملاقات

دوحہ میں افغان سفیر کا قطر کے وزیر سپورٹس سے ملاقات

 

کابل(بی این اے)دوحہ میں افغان سفیر ڈاکٹر محمد نعیم نے قطر کے یوتھ اور سپورٹس کے وزیر صلاح بن غنیم آل علی سے ملاقات کی.

دوحہ میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے نے آج اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور کھیلوں کو لوگوں اور ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ایک اچھا اور اہم ذریعہ قرار دیا۔

ڈاکٹر محمد نعیم نے اپنی گفتگو میں کھیلوں کے میدان میں افغانوں کی مدد کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی امداد جاری رکھنے اور توسیع دینے کا کہا۔

قطر کے نوجوان اور کھیل کے وزیر نے بھی اس سلسلے میں اپنی کوششوں کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ روابط رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔