کابل

رواں سال کی پہلی قومی پولیو ویکسینیشن مہم کا کل سے آغاز

رواں سال کی پہلی قومی پولیو ویکسینیشن مہم کا کل سے آغاز

 

کابل (بی این اے) وزارت صحت عامہ نے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے 2024ء کے لیے پہلی قومی پولیو ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صحت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تقریباً 10.72 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ مہم 29 اپریل 2024ء سے 2 مئی 2024ء تک جاری رہے گی۔ تاہم حالیہ بارشوں اور سرد موسم کی وجہ سے یہ مہم صوبہ غور، بامیان اور دایکنڈی میں کچھ عرصے بعد شروع کی جائے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق: اس مہم کے دوران 6 سے 59 ماہ کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی ویکسین بھی دی جائے گی۔ جو ان کی آنکھوں، جلد اور مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ وزارت صحت عامہ نے تمام شہریوں بالخصوص علماء کرام اور قبائلی عمائدین سے کہا ہے کہ وہ اس مہم کے نفاذ میں تعاون کریں۔