روزگان،فوجی مرکزاور چوکی پر حملہ، ٹینک تباہ، ہلاکتیں

صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر اور ضلع چورہ میں فوجی مرکز اور چوکی پر حملہ ہوا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز مغرب کے وقت ترینکوٹ شہر کے کشتہ درویشان کے علاقے غیبی بابا نامی فوجی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔ دوسری […]

صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر اور ضلع چورہ میں فوجی مرکز اور چوکی پر حملہ ہوا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز مغرب کے وقت ترینکوٹ شہر کے کشتہ درویشان کے علاقے غیبی بابا نامی فوجی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز مقامی وقت کےمطابق دوپہر بارہ بجے کے لگ بھگ خیروکاریز کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں پولیس اہلکار قتل اور ان کی کلاشنکوف کو مجاہدین نے غنیمت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت ضلع چورہ کے خوش خدیر کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

اسی طرح مذکورہ علاقے میں فوجی ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔