روزگان،ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 8 ہلاک، چوکی فتح

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر اور ضلع دہراود میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ڈسٹرکٹ پولیس چیف ،چوکی اور اعلی سرکاری عہدیدار پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز 2015-07-16 صبح کے وقت مجاہدین نے دہراود ڈسٹرکٹ پولیس چیف حاجی طالب پر سیگزئی کے علاقے میں […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر اور ضلع دہراود میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ڈسٹرکٹ پولیس چیف ،چوکی اور اعلی سرکاری عہدیدار پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز 2015-07-16 صبح کے وقت مجاہدین نے دہراود ڈسٹرکٹ پولیس چیف حاجی طالب پر سیگزئی کے علاقے میں شدید حملہ کیا، جس میں ہلکے و بھاری ہتھیاروں کا بھرپور استعمال عمل میں لایا گیا، جو شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ضلعی پولیس سربراہ حاجی طالب  اور جنگجو کمانڈر جان آغا کے نائب نانئی سمیت 6 اہلکار ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہونے کے علاو ہ دو فوجی ٹینک بھی ہوئيں۔

دوسری جانب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے دہزک کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 ڑخمی اور دیگران نے فرار کی راہ اپنالی۔

واضح رہےکہ مذکورہ چوکی تین روز سے مسلسل مجاہدین کے حملوں کی زد میں رہتا۔

صوبائی دارالحکومت ترینکوٹ شہر سے اطلاع ملی ہے کہ بدھ کےروز 2015-07-15 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ خانقاہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں اعلی سرکاری اہلکار شدید زخمی ہوا۔

واضح رہےکہ جمعرات کےروز مجاہدین نے صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر میں سفاک جنگجو کمانڈر سمیع کو پانچ محافظوں سمیت مار ڈالا۔