روزگان، چوکی فتح، کمانڈراور4 قتل، کمانڈر سمیت 6سرنڈر

صوبہ روزگان ضلع چہارچینہ میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی پر حملہ کیا،جبکہ ضلع دہراود میں کمانڈر سمیت 6 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع چارچینہ کے ساخر کے علاقے میں […]

صوبہ روزگان ضلع چہارچینہ میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی پر حملہ کیا،جبکہ ضلع دہراود میں کمانڈر سمیت 6 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع چارچینہ کے ساخر کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے کمانڈر دریاب سمیت 4 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے 2 موٹرسائیکلیں، 3 کلاشینکوفیں، 2 رائفل گنیں اور مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

قابل یاد آوری ہے کہ دشمن کے جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

ضلع دہراود سے موصولہ رپوٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کؤر علاقے میں واقع چوکی کے شیرین نامی کمانڈر سمیت چھ اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے  6 راکٹ لانچر، ایک ہیوی مشین گن اور مختلف النوع فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیے۔