روزگان

روزگان میں 50 ملین افغانی کی لاگت سے 20 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال کی تعمیر مکمل

روزگان میں 50 ملین افغانی کی لاگت سے 20 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال کی تعمیر مکمل

کابل(الامارہ)
روزگان پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے مرکز ترینکوٹ میں 50 ملین افغانی کی لاگت سے ایک ہسپتال کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے گورنر مولوی عنایت اللہ شجاع نے کہا کہ اس صوبے کے مرکز ترینکوٹ میں 50 ملین افغانی کی لاگت سے عمر بلال کے نام سے 20 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا گیا ۔
اس موقع پر اس صوبے کے صحت عامہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اللہ روحانی نے کہا کہ عام داخلوں، جنرل سرجری، گائناکالوجی اور اطفال میں صحت کی خدمات فراہم کرنے والا یہ معیاری ہسپتال قومی تاجر حبیب اللہ عمر نے بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت روزگان میں صحت عامہ کی وزارت اس صوبے کے رہائشیوں کو 46 مراکز صحت میں صحت کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔