زابل،چوکی فتح، کمانڈر سمیت 9 ہلاک،اسلحہ غنیمت

صوبہ زابل میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے لگ بھگ ضلع میزان کے مرکز کے قریب واقع اہم چوکی پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس […]

صوبہ زابل میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے لگ بھگ ضلع میزان کے مرکز کے قریب واقع اہم چوکی پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ہلاک و زخمی اور فرار ہوئيں۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار اور ایک وائرلیس سیٹ غنیمت کرلیا۔

دوسری جانب منگل کےروز 2015-06-02 مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے قلات شہر کے مربوطہ کاکڑان اور خارجوئے کے درمیانی علاقے میں سپلائی کانوائے پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 بڑی گاڑیاں، ایک ٹینک، ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک کو مجاہدین نے گرفتار کرلیا اور 2 عدد کلاشنکوفوں اور دیگر فوجی سازوسامان کو بھی غنیمت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران 2 مجاہدین شہید جبکہ 3 زخمی ہوئيں۔ تقبلہمااللہ

جہادی ذرائع نے ضلع شہر صفا سے اطلاع دی ہےکہ منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ مریم ماندہ کے علاقے چوکی کمانڈر نجیب دو محافظوں سمیت بم دھماکہ میں ہلاک جبکہ ان کے دو محافظ زخمی ہوئيں۔